درہال // درہال میں ٹریفک قوانین کی عمل آوری کے لئے ایس ایچ او نذیر احمد ڈار کی ہدایت پر حوالدار شاہ محمد نے ناکہ لگاکر گاڑیوں کے کاغذات کا معائنہ کیا جن میں کئی گاڑیاں بغیر کاغذات کی پائی گئیں ۔ اس موقعہ پر 25چالان کئے گئے جبکہ موٹر سائیکلوں سمیت کئی دیگر چھوٹی بڑی گاڑیاںضبط بھی کی گئیں۔ پولیس کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ راجوری درہال روڈ پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف عوام کی شکایات پر آج ناکہ لگایا گیا اور اس موقعہ پر کئی گاڑی مالکان کو قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ۔اس دوران یہ پایاگیاکہ کچھ ایسی گاڑیاں سواریاں لیجارہی تھیں جو مسافر گاڑیاں نہیں ۔ ایس ایچ او نذیر ڈار نے بتایا کہ پولیس کی طرف تمام گاڑی مالکان کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہفتہ کے اندر اندر اپنے کاغذات مکمل کرلیں جس کے بعد پولیس کی طرف سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔