مینڈھر//نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر و ممبراسمبلی مینڈھر جاوید احمد رانانے ریاسی کے تلواڑہ علاقے میں بکروال کنبے کی مار پیٹ کرنے کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ اس سے پہلے سے جموں کشمیر میں پائی جارہی فرقہ وارانہ خلیج کو اور بھی بڑ ھ جائے گی۔ایک پریس بیان میں رانانے حکام پر زور دیاکہ وہ غیر قانونی کام کرنے والے ان غنڈہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کریں اور قبائلی طبقہ کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔این سی لیڈر نے کہاکہ جموںمیں وقت بروقت گوجر بکروال طبقہ کو نشانہ بنایاجاتارہاہے جس سے خطرناک نتائج برآمد ہوںگے ۔انہوںنے کہاکہ کچھ لوگ اس بات کی کوشش کررہے ہیں کہ کس طرح سے ریاست کو مذہب کے نام پر تقسیم کیاجائے ۔انہوںنے کہاکہ جموں کشمیر کثرت میں وحدت والی ریاست ہے جس میں اس طرح کے گھنائونے جرائم کی کوئی اجازت نہیںہونی چاہئے ۔ انہوںنے کہاکہ قبائلی طبقہ کو شاہراہ پر بھی تحفظ فراہم ہوناچاہئے۔راجوری //گوجر بکروال یوتھ کانفرنس نے ریاسی میں قبائلی کنبے پر غنڈہ عناصرکے حملے کو حکومت اورضلع انتظامیہ کی ناکامی کاثبوت قرار دیاہے ۔کوٹرنکہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صوبائی نائب صدرواجد چوہدری و دیگران نے کہاکہ بچی سمیت چھ افراد پر عملہ غیر انسانی فعل ہے اوراس سے یہ بھی ظاہر ہوتاہے کہ حکومت اور انتظامیہ کی گرفت ہی نہیں رہی ۔انہوںنے کہاکہ قبائلی کنبہ کو راستے میں روک کر پٹائی کی گئی اوراس بربریت کی کوئی مثال نہیں ملتی ۔ انہوںنے کہاکہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ حکومت تحفظ فراہم کرنے کے بجائے ان خود ساختہ گائو رکھشکوںکی حمایت کررہی ہے جنہوںنے پورے جموں و کشمیر کا پرامن ماحول خراب کررکھاہے ۔مینڈھر// نیشنل کا نفر س کے ضلع سیکریٹری پونچھ شوکت چو ہد ری نے ریا سی میں خا نہ بندوش قبا ئل کنبو ں پر غنڈہ عناصر کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ آر ایس ایس جمو ں و کشمیر کو پا کستا ن بنا نا چاہتی ہے اور نا م نہا د ریا ستی وزیر اعلیٰ تما شائی بن تما شہ دیکھ رہی ہیں ۔اپنے ایک پریس بیان میں انہو ں نے کہا کہ اس سے قبل خا نہ بندوش قبا ئلی لو گو ں پر بہت حملے کئے گئے ہیں اور انہوں نے سب کچھ بر داشت کیا لیکن اب وقت آگیا ہے کہ ان حملو ں کا منہ تو ڑ جو اب دیا جائے۔ انہو ں نے کہا کہ آرایس ایس کے بے لگام گھوڑو ں کے طر ح رقص نہیں کر نے دیاجائے گا ۔ شوکت چوہد ری نے مز ید کہا کہ صبر کا پیما نہ لبر یز ہو چکا ہے اور ایسا نہ ہو یہی نہتے قبا ئلی لو گ دوسرا روپ اختیا ر کر لیں ، لہٰذا ریا ستی حکومت اور مر کز ی حکومت ہو ش سے کام لیں ۔انہوںنے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ خطہ پیر پنجال کی عوام ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوجائے اور ان تمام سازشو ں کو منہ تو ڑ جو اب دیاجائے ۔ ان کاکہناتھاکہ اس قاتلانہ حملے کو برداشت نہیں کیاجائے گا،حکومت فوری طور پر مقدمہ درج کرکے غنڈہ عناصر کو عبرت ناک سزا دے ۔انہوںنے کہاکہ اگر کشمیر میں پتھر ما رنے والوں کے خلاف پی ایس اے لگا یا جا سکتا ہے تو ان کے خلاف کیو ں نہیں لگا یا جا سکتا جو قانون کو اپنے ہاتھ میں لے رہے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ آر ایس ایس کے لو گ کشمیر کے حالات جمو ں صو بہ میں بھی پیدا کرناچاہتے ہیںجن پر شکنجہ کسا جا ئے تا کہ دوبا رہ کو ئی بھی افراد ایسی حر کت نہ کرے ۔ انہو ں نے احتجاج کی بھی دھمکی دیتے ہوئے کہاکہ اگر 24گھنٹو ں کے اند ر ان آر ایس ایس کے غنڈہ عنا صر کو پو لیس نے گر فتار نہ کیا تو خطہ پیر پنجال میںبڑے پیما نہ پر احتجاج کیا جائے گا ۔