تھنہ منڈی //زیارت شاہدرہ شریف کی مسجد میں دستار بندی کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ریاست کے نامور علماء نے شرکت کی۔اس دوران حافظ محمد یوسف، قاری محمد طارق اور قاری محمد شوکت کی دستار بندی کی گئی ۔دستار بندی کی تقریب میں مقامی علماء کے علاوہ مہمان خصوصی صدر صوت اولیاء صدر جموں و کشمیرمولانا عبدالرشید دائودی بھی موجود تھے۔مقامی علماء میں مولانا حافظ محمد سعید قابل ذکر ہیں۔اپنے خطاب میں مولانا دائودی نے نوجوانوںکو تلقین کی کہ وہ دین کی طرف راغب ہوجائیں۔انہوںنے کہایہ بچیاں پردہ دار بنیں اور بچے دیندار ہوں۔انہوںنے والدین پر زور دیاکہ وہ بچوںکو دینی تعلیم سے آراستہ کریں۔آخر پرایڈ منسٹریٹر اوقاف اسلامیہ شاہدرہ عبدالقیوم ڈار کاشکریہ ادا کیاگیااور ان کے کام کی ستائش بھی ہوئی ۔