مینڈھر// کا نگریس کی ریا ستی سیکریٹری پر وین سرور خان نے حکومت کو آڑ ے ہا تھو ں لیتے ہوئے کہا کہ گز شتہ دنو ں ریا سی میں بکروال کنبے پر ہوا حملہ تشویشناک ہے ۔ایک پریس بیان میں انہو ں نے کہا کہ ریا ستی حکو مت جان بو جھ کرغریب لو گو ں پر ظلم و ستم ڈھارہی ہے ۔انہوںنے کہاکہ غیر قانونی کام کر نے والے ان غنڈہ عنا صر کے خلاف سخت کار روائی کی جائے اور قبائلی طبقہ کو تحفظ فراہم کیاجائے ۔کانگریس لیڈرنے کہا کہ جمو ں میں وقت بر وقت گو جر بکروال طبقہ کو نشانہ بنا یا جا تا ہے جس سے کسی بھی وقت خطر ناک نتا ئج بر آمد ہو سکتے ہیں۔ انہو ں نے کہا کہ لو گ اس بات کی کو شش کر رہے ہیں کہ کسی طر ح سے ریا ست کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جائے ، غر یب طبقہ پر حملہ کر نے والوں پر پی ایس اے نا فذ کیا جائے کیو نکہ اگر کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر پتھر ما رنے کے عو ض یہ قانون نافذ ہوسکتاہے تو پھر ان غنڈہ عناصر پر کیوں نہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ آر ایس ایس کے غنڈہ عناصر کے خلاف اگر کا رروائی نہ کی گئی تو حالات خر اب ہو سکتے ہیں ، لہٰذا فو ری طور پر ان لو گو ں کو حراست میں لیکر ان پر پی ایس اے نافذ کیاجائے تا کہ صو بہ جمو ں میں کشمیر جیسے حالات پیدا نہ ہو ں ۔