سرینگر// لشکر طیبہ چیف محمودشاہ نے ریاسی میں مسلمان بکروالوں پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ گائورکھشاکے نام پر انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدترسلوک ناقابل قبول ہے ۔لشکر ترجمان لشکر طیبہ ڈاکٹرعبداللہ غزنوی کی طرف سے موصول ایک بیان میں محمود شاہ نے کہاہے کہ دنیا پر یہ بات روزروشن کی طرح واضح ہوگئی ہے کہ بھاجپا کے کارکنان زیادتیوں میں ملوث ہیں ،جن پر روک لگانا ضروری ہے۔محمودشاہ نے طالب علموں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اپنی صفوں میں اتحاد ،مقصد پر عزم ، شرارتوں سے باخبر رہنا اور بھارت کی طرف سے کسی قسم کے ہمدردانہ رویے سے خودکو بچانا آزادی کی منزل حاصل کرنا ہے ۔انہوںنے کہاکہ اس وقت دنیا میں خون مسلم ارزاں ہے اور دنیا خاموش تماشائی ہے جس سے ثابت ہوتاہے کہ ان تنظیموں کی ترجیح انسانیت نہیں مفاد ہے ۔