مینڈھر//ریاسی واقعہ پرمینڈھرکی عوام نے مین چوک مینڈھر پر ٹر یفک کی آمد رفت بند کرکے زور دار احتجاج کیا۔مظاہرین نے ہا تھو ں میں سیاہ پرچم اٹھارکھے تھے ۔اس احتجاج کی قیا دت سابق سرپنچ شوکت چوہد ری کر رہے تھے جنہوںنے کہا کہ ریاسی ضلع میں شرپسندعناصرکی طرف سے نہتے خانہ بدوشوں پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔انہوں نے کہاکہ نہ صرف غنڈہ عناصرنے نہتے لو گو ں کومارپیٹ کانشانہ بنایابلکہ ان کے مال واسباب کوبھی لوٹ لیا،یہاں تک کہ خواتین کے ساتھ بھی بدتمیزی سے پیش آئے ۔ انہوں نے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اقلیتی طبقے کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے جس کاثبوت ریاسی کاحالیہ واقعہ ہے۔شوکت نے کہاکہ گرفتارکئے گئے کچھ ملزمان کوپولیس نے چھوڑدیاہے جو متاثرین کے ساتھ زیادتی ہے۔انہوںنے کہاکہ پولیس نے متاثرین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیاہے جو کہاں کا انصاف ہے ۔انہو ں نے ملزمان کی گرفتاری اوران کے خلاف پی ایس اے عائدکرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ آر ایس ایس، شیو سینااوربجر نگ دل تنظیموں پر پابندی عائد کی جائے کیونکہ یہ ملک کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔مظاہرین نے کہاکہ پو لیس سر بر اہ خود اس واقعہ کی تحقیقات کر یں ورنہ اگر خطہ پیر پنجال میں حالات خرا ب ہو ئے تو اس کی ذمہ وار پو لیس ہوگی۔احتجاج میں حا جی رشید، چوہد ری محمد اسحق گو رسی، رقیب خان، نیاز خان، حاجی میر محمد اور سر فر از چو ہد ری بھی شریک تھے ۔احتجاج کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدورفت بند رہی تاہم بعد میں ٹریفک کا سلسلہ بحال ہوگیا۔