مینڈھر//تعلیمی زون مینڈھر کا سرکاری مڈل سکول کنجیا لی پٹھا نہ تیر خستہ حالی کی منہ بولتی تصویر ہے ۔اس سکول میں زیر تعلیم بچے در در کی ٹھو کر یں کھا رہے اور ان کو نہ بیٹھنے کی جگہ ہے اور نہ ہی کوئی دوسری سہولت دستیاب ہے۔ سکول دو کمر و ں پر مشتمل ہے جن کی حالت بھی ناگفتہ بہ ہے ۔انہی کمرو ں میں مڈ ڈے میل کے علا وہ کلا سیں بھی چلا ئی جا رہی ہیں ۔مقامی لو گو ں نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسر ان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ سکولو ں کی خستہ حالت ہے جبکہ سرکار بڑے بڑے دعوے کر رہی ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ اس مڈل سکول کی حالت دیکھ کر یہ نہیں لگتا ہے کہ یہ تعلیمی ادارہ ہے اور بغیر مکمل کئے عما رت کیسے محکمہ تعلیم کے افسر ان کے حو الے کی گئی ۔ انہو ں نے کہا کہ اگرسکولوںکی یہی حالت رہی تو بچے تعلیم کیسے حا صل کر یں گے ، نہ ہی سکول میں رسوئی ہے اور نہ بیت الخلا ہے اور انہی دو کمرو ں میں مڈ ڈے میل بھی پکا یا جاتا ہے اور وہیں پر کلاسیں لگتی ہیں۔ انہو ں نے حکام سے فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی نظام کو اگر بہتر نہ بنایاگیاتو احتجاج کیاجائے گا۔