Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
گوشہ خواتین

آنکھیں ۔۔۔ سجاوٹ اورحفاطت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 27, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
خوبصورت آنکھیں آپ کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہیں اور یہ ضروری ہے کہ آپ اپنی آنکھوں کا خیال رکھیں تاکہ اس کے گرد سیاہ حلقے آپ کی خوبصورتی کو متاثر نہ کرسکیں۔ مرد ہو یا خواتین کسی کے چہرے پر یہ گہرے حلقے اچھے نہیں لگتے اور ان کو میک اپ سے چھپانا بھی کوئی آسان کام نہیں۔ شام کی تقریب میں ان کی وجہ سے آپ کو زیادہ توجہ نہیں ملتی جبکہ صبح میں یہ زیادہ واضح ہوتے ہیں۔ کیا آپ نے کبھی جاننے کی کوشش کی کہ آخر آنکھوں کے گرد یہ سیاہ حلقے کیوں بنتے ہیں؟ اکثر اس کی وجوہات میں نیند کی کمی اور تھکاوٹ کے ساتھ ساتھ غیر صحت بخش غذاؤں کا استعمال قابل ذکر ہوتے ہیں، مگر تنائو، ہارمون میں عدم توازن، پانی کی کمی اور سورج میں بہت زیادہ وقت گزارنا بھی آنکھوں کے گرد ان حلقوں کا باعث بن سکتا ہے۔ مگر ان سے نجات کا عملی اور انتہائی آسان طریقہ کیا ہے؟ وہ کونسا بہترین ٹوٹکا ہے جو آنکھوں کے گرد جلد کو بغیر کسی خطرے کے جگمگا دے؟ نقصان دہ کیمیکلز کے استعمال کی بجائے آنکھوں کے نیچے شفاف جلد کا سب سے موثر ذریعہ کونسا ہے؟ یہاں کچھ ایسے ہی آسان نسخے بتائے جا رہے ہیں۔ ٹھنڈک کو استعمال کر کے دیکھیں: اس پر عمل کرنا بہت آسان ہے اور خرچہ بھی نہ ہونے کے برابر ہے۔ آپ اسے اپنے گھر میں کسی بھی وقت آزما کر دیکھ سکتے ہیں۔ ایک دھاتی چمچ لیں اور اسے فریزر یا فریج میں کم از کم تین سے چار گھنٹے تک رکھیں بلکہ زیادہ بہتر نتائج کے اس چمچ کو فریج میں رات کو سونے سے قبل رکھیں اور صبح اٹھنے کے بعد نکال کر اپنی دونوں آنکھوں پر کچھ منٹ کے لیے رکھیں۔ اس عمل کو تین بار دہرائیں، کچھ روز میں آپ فرق کو دیکھ سکیں گے، اسی طرح روزانہ تین سے پانچ بار ٹھنڈے پانی سے اپنی چہرے اور آنکھوں کو دھونا بھی فائدہ مند ہوتا ہے۔ پانی کا زیادہ استعمال: جی ہاں روزانہ بہت زیادہ پانی پینا شروع کردیں، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ کئی گیلن بلکہ کم از کم آٹھ گلاس پانی پینا معمول بنالیں۔ یہ چیز نہ صرف آنکھوں کے گرد سیاہ حلقوں کو ختم کرنے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی بلکہ یہ آپ کی جلد کی بہتر صحت اور ڈی ہائیڈریشن کو دور کرنے کا بھی سپرفارمولا ہے۔ خالص پانی قدرت کا جھریاں دور کرنے والا ٹونک ہے، تو آپ اسے اپنے غذائی پلان سے خارج کیوں کرتے ہیں؟ ٹماٹر: ٹماٹر کی دو قاشیں لیں اور اپنی آنکھوں کے اوپر پندرہ سے پچیس منٹ تک لگائے رکھیں، مگر اس پر عمل ٹھنڈے چمچ کا طریقہ اپنانے کے بعد کریں، اور دونوں کے درمیان کم از کم دو گھنٹے کے وقفے کا خیال بھی رکھیں۔ بادام کا تیل: بادام کا تیل آنکھوں کے ارگرد کے حصے پر زبردست کام کرتا ہے اور یہ سیاہ حلقوں میں کمی لانے کے مستند ترین گھریلو نسخوں میں سے ایک ہے۔ ایک چائے کے چمچ بادام کے تیل اور ایک چائے کے چمچ شہد کو ملائیں، اس مکسچر کو سونے سے قبل اپنی آنکھوں کے نیچے لگائیں اور صبح اٹھ کر ٹھنڈے پانی سے دھو دیں۔ اس عمل کو اس وقت تک دہرائیں جب تک حلقے غائب نہ ہوجائیں۔ لیموں کا عرق: لیموں کے عرق میں وٹامن سی ہوتا ہے جو آنکھوں کے گرد سیاہ حصے کو جگمگانے کے لیے اچھا سمجھا جاتا ہے۔ روئی کو لیموں کے تازہ عرق میں ڈبوئیں اور سیاہ حلقوں پر لگادیں، اسے بارہ منٹ تک کے لیے لگا رہنے دیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔ اس ٹوٹکے کو ایک ہفتے تک روزانہ ایک بار استعمال کریں۔ مناسب نیند: آپ کو اپنے نیند کے دورانیے پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ اگر آپ کم وقت تک سوتے ہیں تو ہر طرح کے نسخے جیسے ٹماٹر اور ٹھنڈے چمچ وغیرہ فائدہ مند ثابت نہیں ہوتے، تو روزانہ چھ سے آٹھ گھنٹے سونا معمول بنالیں۔ جب آپ نیند مناسب ہوجائے تو آپ اس کے بہترین نتائج دیکھیں گے۔ اچھی غذا: اپنی غذا کو آئرن، وٹامن اے، سی، ای اور کے سے بھرپور بنائیں، مناسب نگہداشت اور اچھی غذا آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی واپس لانے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔
��������
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کواڑ پاور پروجیکٹ میں غرقاب مزدور کی نعش بازیاب
خطہ چناب
ہمیں جموں و کشمیر کی روایات کو آگے بڑھاکر یاترا کو کامیاب بنانا چاہئے لیفٹیننٹ گورنر کا جموں میںبھگوتی نگر یاتری نواس کا دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
جموں
آئی ٹی آئی جدت کاری کیلئے ‘ہب اینڈ سپوک ماڈل پر تبادلہ خیال
جموں
عارضی صفائی ملازمین کی کام چھوڑ ہڑتال تیسرے روز بھی جاری قصبہ میں ہرسو گندگی کے ڈھیر جمع، بیماریاں پھیلنے کا خطرہ لاحق
خطہ چناب

Related

گوشہ خواتین

مرد اپنی نظریں نیچی رکھیں میری بات

June 25, 2025
گوشہ خواتین

بچوں کی تربیت میں گھر کا کردار

June 25, 2025
گوشہ خواتین

! نوجوان نسل پر سوشل میڈیا کے مُضر اثرات فکرو ادراک

June 25, 2025
گوشہ خواتین

تعلیم کے بنیادی مقصد کو سمجھیں ٬ تلخ حقائق

June 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?