Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

وادی میں موسلا دھار بارشیں ، پہاڑوں پر برفباری

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: April 30, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر،بانہال ، مینڈھر//وادی میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات سے جاری  موسلا دھار بارشوں اور تازہ برف باری کے نتیجے درجہ حرارت میں کافی گراوٹ آئی ہے جبکہ شہری اور دیہی علاقوں میں بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقو ں کی سڑکیں زیر آب آگئیں ۔جس نے مسافروں کے علاوہ ٹرانسپورٹ کی نقل و حمل کو مسدود کردیا ۔سونہ مرگ میں تازہ برف باری کے نتیجے میں 3انچ برف جمع ہوئی ہے۔ اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ20مئی تک موسمیاتی تبدیلیاں جاری رہیں گی ۔ جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو ایک مرتبہ پھر موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا ۔ ، شمالی جنوبی اور وسطی کشمیر کے کئی علاقے کو میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں پانی جمع ہوگیا ہے جبکہ کئی علاقوں میں قائم سرکاری سکولوں میں پانی داخل ہونے کی وجہ سے سکولی عمارتوں کو نقصان پہنچا ۔ شمالی کشمیرکے سوپور ، بارہمولہ اور بانڈی پورہ کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقوں کی رائبطہ سڑکیں زیر آب آگئی ہیں۔  بانڈی پورہ کے بالائی علاقوں میں شدید بارشیں ہونے کی اطلاع ملی ہیں اور سونا واری میں موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں دریاء ولر کی پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے۔ بانڈی پورہ سے نمائندے عازم جان نے اطلاع  دی ہے کہ مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ضلع بانڈی پورہ کے مختلف علاقوں میں قائم 8سکولوی عمارتیں زیر آب آگئیں ہیں۔ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں، کلگام ، پلوامہ اور اننت ناگ  میں ہفتے کو بارشوں کا سلسلہ جاری رہا ۔سیاحتی مقام گلمرگ میں تازہ برف باری  سے وادی بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے ۔آس پاس کے علاقوں میں لوگوں نے چلہ کلان جیسی سردی محسوس کی جبکہ سردی سے بچنے کے لیے لوگوں نے گرم ملبوسات اور کانگڑیوں کا استعمال کیا ۔بتایا جاتا ھے کہ سیاحتی مقام گلمرگ کی افروٹ پہاڈی اوردیگر پہاڑیوں پر ہوئی تازہ برف باری کے بعد گلمرگ سے سرینگر تک لوگوں نے دن بھر زبردست سردی محسوس کی ۔ ادھر سونہ مرگ سے نمائندے غلام  نبی رینہ نے اطلاع دی ہے کہ گزشتہ شب کو شروع ہوئی موسلادھار بارشوں کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقام سونہ مرگ میں تازہ برفباری سے شدید سردی کی لہر شروع ہوگئی ہے ۔اطلاعات کے مطابق جمعہ کی شام سے گنڈ ، کنگن، گگن گیر، اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقام سونہ مرگ میں تازہ برفباری کی اطلاع موصول ہوئی ہے ،سونہ مرگ میں دو اینچ تازہ برف باری ریکاڑ کی گئی ہے ۔ ادھر محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر مختار احمد نے بتایا کہ بارش اور دھوپ کا یہ کھیل 20مئی تک جاری رہے گا تاہم بارش ہمیشہ ہلکی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اتوار شام سے موسم میں بھی بہتری آئے گی ۔ادھر بانہال اور رام بن سمیت وادی چناب کے کئی علاقوں میں تازہ بارشیں ہوئیں ، جبکہ پہاڑوں پر اس موسم کی تازہ برف باری بھی ہوئی تاہم بارشوں کے باوجود بھی جموں سرینگر شاہراہ پر دربار مو کا پہلا قافلہ اور دیگر مسافر بردار ٹریفک معمول کی طرح جموں سے وادی کشمیر کی طرف چلتا رہا تاہم ٹرکوں کو دوپہر بعد چلنے کی اجازت دی گئی۔ ایس ایس پی ٹریفک نیشنل ہائے وے سنجے بھگت نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ دربار مو میں شامل گاڑیوں کا پہلا قافلہ وادی کشمیر کی طرف روانہ کیا گیا جبکہ اس دوران جموں سے مسافر بردار ٹریفک کو بھی یکطرفہ ٹریفک میں وادی کی طرف چلنے کی اجازت دی گئی۔  دریں اثناء خطہ پیر پنجال میں تا زہ بر ف با ری سے وادی کشمیر کو ملا نے والی مغل روڑ ٹر یفک کی آمد ورفت کیلئے بند کردی گئی ہے ۔مغل شاہراہ کو چند روزقبل ہی ٹریفک کیلئے کھولاگیاتھا تاہم برفباری اور پسیاں گرآنے کی وجہ سے اسے دوبارہ بند کردیاگیاہے ۔ذرائع کاکہناہے کہ شاہراہ پر سفر کرنا پہلے سے ہی خطرناک تھا تاہم اب تازہ برفباری سے روڈ کی حالت مزید خراب ہوگئی ہے ۔اس ضمن میں جب ایس ڈی ایم سر نکو ٹ ڈاکٹر بشارت حسین سے بات کی گئی توانہوںنے بتایا کہ تا زہ بر فبا ری سے کئی جگہو ںپر پسیا ں بھی آگئی ہیں اس لئے روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیاگیاہے ۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ناشری ٹنل اور رام بن کے درمیان بارشیں ، دیگر علاقوں میں موسم ابرآلود | قومی شاہراہ پر ٹریفک میں خلل کرول میں مٹی کے تودے گرنے سے گاڑیوں کی آمدورفت کچھ وقت کیلئے متاثر
خطہ چناب
! موسمیاتی تبدیلیوں سے معاشیات کا نقصان
کالم
دیہی جموں و کشمیر میں راستے کا حق | آسانی کے قوانین کی زوال پذیر صورت حال معلومات
کالم
گندم کی کاشتکاری۔ہماری اہم ترین ضرورت
کالم

Related

صفحہ اول

ٹورازم کانفرنس ملی ٹینسی کا مناسب جواب||ملی ٹینٹوں کیلئے کوئی جگہ نہیں سیاحت کے شعبے کی ترقی صرف پرامن اور محفوظ ماحول میں ممکن:ایل جی

July 8, 2025
صفحہ اول

حج 2026 کا عمل شروع ۔31جولائی تک درخواستوں کی تاریخ مقرر

July 8, 2025
صفحہ اول

بزرگ قیدیوں کیلئے خصوصی سہولیات وزارت داخلہ کی ریاستوں اور یوٹیز کو ہدایات

July 8, 2025
تازہ ترینصفحہ اول

مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت

July 8, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?