سرنکوٹ// سرنکوٹ کے لوگوں نے اپیل کی ہے کہ تعلیمی اداروں کے اوقات کار میں تبدیلی لاکر اسے صبح دس بجے کے بجائے صبح آٹھ بجے کیاجائے ۔ان کاکہناہے کہ یہاں تعلیمی ادارے صبح دس بجے کھل کر شام چار بجے بند ہوتے ہیں اور اس دوران طلباء کو شدید گرمی میں دن بھر تپناپڑتاہے ۔ان کاکہناہے کہ طلباء سکولوں میں بھوکے پیاسے چار بجے تک بیٹھے رہتے ہیں ۔انہوںنے اپیل کی کہ یہاں سکولوں کا نظام الاوقات سابق طریقہ کار کے مطابق رکھاجائے ۔انہوںنے اس سلسلے میں ڈیویژنل کمشنر جموںسے بھی اپیل کی ہے ۔جب اس سلسلے میں چیف ایجوکیشن افسر پونچھ چوہدری لعل حسین سے بات کی گئی تو ان کاکہناتھاکہ انہوںنے اعلیٰ حکام کو مطلع کر دیا ہے ،ضرور چند دنوں میں اس کا کچھ نہ کچھ حل نکلے گا۔