Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پورے ملک میںیکساں ٹیکس قانون،حتمی فیصلہ آج متوقع

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: May 19, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 سرینگر// سرینگر میںمرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی کی صدارت میں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کا 14 واں شروع ہوا۔امکانات ظاہر کئے جارہے ہیں کہ اس قسم کا آخری اجلاس ہوگا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پورے ملک میں یکساں ٹیکس سے متعلق یہ قانون امکانی طور پر رواں برس کے یکم جولائی سے نافذ ہوگا۔ اس قانون کے نفاذ کے بعد پورے ملک میں مختلف اشیاء اور خدمات پر صرف ایک مرتبہ ٹیکس لگے گا۔  ڈل جھیل کے کناروں پر واقع شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن کمپلیکس (ایس کے آئی سی سی) میں ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام والے علاقوں کے وزرائے خزانہ اور فائنانس سکریٹریز نے نئی ٹیکس اصلاحات پر تبادلہ خیال شروع کردیاہے۔ اجلاس میں قریب 150 مندوبین شرکت کر رہے ہیں میٹنگ کا آغاز صبح10بجکر30منٹ پر وزیر خزانہ ارن جیٹلی کے خطاب سے شروع ہوا،جبکہ دن بھر جاری رہنی والی میٹنگ کے دوران مختلف اشیاء پر ٹیکسوں کو طے کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جی ایس ٹی کونسل کے اس اہم ترین اجلاس میں مختلف اشیاء اور خدمات پر لگنے والے ٹیکس کی شرحیں مقرر کئے جانے کے علاوہ ’کونسی چیز کس درجے کے ٹیکس میں شامل کی جائے گی‘کاتعین بھی کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں کثیر الجہتی ٹیکس نظام ڈھانچے کے تحت5,12,18اور28فیصد ٹیکس کی حصولیابی کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ عیش و آرام کے سامان پر28فیصد کے علاوہ اضافی ٹیکس کو عائد کرنے  پر بھی بات کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر2سطحوں پر12اور18فیصد سروس لگایا جائے گا جبکہ فی الوقت استثنیٰ شدہ چیزوں پر جوں کی توں حالت رکھنے پر اتفاق کیا جائے گا۔اس وقت مجموعی طور پر17اشیاء منفی فہرست میں شامل ہیں،اور ان پر ٹیکس کی ادئیگی کیلئے چھوٹ ہیں۔ ان چیزوں میں مذہبی سفر،صحت،تعلیم،فروگ ہنر،صحافتی سرگرمیاں اور دیگر چیزیں شامل ہیں،جن پر فی الوقت ٹیکس میں استثنیٰ حاصل ہے۔ اس دوران ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو نے کہا کہ ریاست میں عنقریب جی ایس ٹی پر بحث کے لئے ریاستی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا جائے گا جس میں ریاست کو حاصل خصوصی پوزیشن کے تناظر میں ہی جی ایس ٹی کے نفاذ پر کوئی فیصلہ لیا جائے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جی ایس ٹی کونسل کے اس اہم ترین اجلاس کی میزبان ریاست ’جموں وکشمیر‘ نے اس نئے قانون کے دائرے میں شامل ہونے یا نہ ہونے پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے جی ایس ٹی کونسل کے اجلاس کے شرکاء وزرائے خزانہ اور فائنانس سکریٹریز کو ریاستی مہمانوں کا درجہ دیا ہے اور اُن کے لئے سیکورٹی سمیت تمام دیگر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایس کے آئی سی سی کی طرف جانے والے راستوں اور اس کے اردگرد سیکورٹی فورسز کے اضافی اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لئے 69 کشمیر ایڈمنسٹرٹیوافسروں کو بحیثیت رابطہ افسر تعینات کیا گیا ہے۔ یہ آنے والے یکم جولائی سے نئی ٹیکس اصلاحات کے نفاذ سے قبل جی ایس ٹی کونسل کا آخری اجلاس ہوگا۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں لئے جانے والے فیصلوں کی تفصیلات مرکزی وزیر خزانہ 19 مئی کو ایک پریس کانفرنس میں دیں گے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر صحت سکینہ اِیتو کا بدھل اور سرنکوٹ اسمبلی حلقوں میں شعبہ صحت کے منظرنامے کا جائزہ ماہر ڈاکٹروں کی کمی پر سخت اظہارِ تشویش
جموں
’’کلین جموں گرین جموں مہم‘‘ ہائی کورٹ نے جانی پور کمپلیکس میں شجرکاری مہم کا انعقاد کیا
جموں
ادھم پور میں بس الٹنے سے سات مسافر زخمی
جموں
صوبائی کمشنر جموں کاسالانہ بسوہلی میلہ کی تیاریوں کا جائزہ خطے کی بھرپور ثقافت، روایات اور آرٹ و دستکاری نمائش میں کمیونٹی کی شرکت پر زور
جموں

Related

صفحہ اول

ٹورازم میلہ کولکتہ 2025کا افتتاح||یوٹی میں پھر سیاحت کی ہوا چلی جموں وکشمیر محفوظ او رپُر سکون، مغربی بنگال کیساتھ دیرینہ باہمی شراکت:وزیر اعلیٰ

July 10, 2025
صفحہ اول

بجلی ٹرانسفارمر دھماکہ پولیس کانسٹبل جاں بحق

July 10, 2025
صفحہ اول

مرکز حفاظت یقینی بنائے جموں وکشمیر سے خوفزدہ ہونے کی کوئی وجہ نہیں:ممتا بنر جی

July 10, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

کشمیر کی سیاسی جماعتیں 13 جولائی کو یوم شہداکے طور منانے کی تیاریوں میں مصروف

July 10, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?