سرینگر// دلی پبلک سکول میں ہفتے کو 17سالہ عمر کے کھلاڑیوں کیلئے جونئیر کرکٹ چیمپئین شپ کا فائنل کھیلا گیا ۔چمپئن شپ کا انعقاد دلی پبلک سکول اور جموں و کشمیر سپورٹس کونسل نے مشترکہ طور پر کیا تھا ۔ چمپئین شپ کا فائنل گورنمنٹ ہائر سینکڈری سکول زینہ پورہ شوپیاں اور نیو گرین لینڈ ایجوکیشن انسٹیچوٹ، سمبل بانڈی پورہ کے درمیان کھیلا گیا۔ جونئیر کرکٹ چمپئین شپ کشمیر صوبے کے 10اضلاع سے تعلق رکھنے والی 320ٹیموں نے حصہ لیا جن میں کل 4800طلبہ نے حصہ لیا جبکہ چمپیئن شپ کے دوران کل 319میچ کھیلے گئے اور یہ تین مہینے تک جاری رہی۔ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب پر وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ محبوبہ مفتی نے وادی کے نوجوان کھلاڑیوں سے بات چیت کی اور میچ دیکھا۔ اس موقعہ پر وزیر کھیل اور یوتھ سپورٹس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی عمران رضا انصاری بھی موجود تھے ۔ عمران رضا انصاری نے فائنل جیتنے والی ٹیم نیو گرین لینڈ ایجوکیشن انسٹیچوٹ سمبل بانڈی پورہ کو 1لاکھ روپے اور فائنل ہارنے والی ٹیم گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول زینہ پورہ میں ٹرافی اور50ہزار روپے کا نقدی انعام سے بھی نوازا گیا جبکہ ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے ڈاکٹر اے جی ایم سٹی سکول نوگام سرینگر کو 25ہزار روپے کے انعام سے نوازا گیا ۔ اس موقعہ پر مین آف د میچ اور مین آف دی سیریز بھی منتخب کئے گئے جبکہ چمپین شپ میں حصہ لینے والی دوسری ٹیم کو اسناد سے نوازاگیا۔ محبوبہ مفتی نے جونئیر کرکٹ کھلاڑیوں کیلئے چیمپین شپ کا انعقاد کیا اور وزارت کھیل اور یوتھ سورسز نے ٹورنامنٹ منعقد کرنے میں تعاون دیا جبکہ سیکریٹری سپورٹس وحید الرحمن پرہ نے تمام میچوں میں کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر محبوبہ مفتی نے تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا جو وادی کے مختلف اضلاع کے سکولوں سے آئے تھے اور تقریباً7000ہزار بچے، ٹیچرز اور دیگر جونیئر کھلاریوں نے حصہ لیا۔