تھنہ منڈی //ڈگری کالج تھنہ منڈی نے طلبہ کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ویب سائٹ متعارف کرائی گئی ہے ۔اس کا افتتاح ممبراسمبلی راجوری کے ہاتھوں کیا گیا ۔اس سلسلہ میں کالج میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ممبر اسمبلی راجوری بطور مہمان خصوصی تھے۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ڈیجیٹل بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے جبکہ ہمارا علاقہ تھنہ منڈی بھی اس دوڑ میں پیچھے نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ خوش آئند بات ہے کہ طلبہ کو ہر قسم کی معلومات فراہم کرنے کے لئے ڈگری کالج تھنہ منڈی میں ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبہ کو نتائج کی جانکاری،داخلے اور ہر قسم کی جانکاری ملتی رہے گی جس کیلئے انہیں پہلے دربدر ٹھوکریں کھاناپڑتی تھیں۔انہوں نے کہا تھنہ منڈی کالج مرحوم مفتی محمد سعید کی دین ہے جس کا صوبہ جموں میں ایک خاص مقام ہے۔اپنے خطاب میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شکیل احمد رینہ نے جہاں کالج کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی وہیں انہوںنے کالج میں گرلز ہوسٹل، بوائز ہوسٹل اور اسٹاف کیلئے رہائشی کوارٹر کی تعمیر کا مطالبہ بھی کیا ۔دریں اثناء ممبراسمبلی راجوری نے سب ڈیویژن انتظامیہ سے میٹنگ کرکے ماہ صیام کے دوران سہولیات کی فراہمی پر زور دیا۔اس موقعہ پرایس ڈی ایم محمد افضل مرزا،تحصیلدار شاہد اقبال،زونل ایجوکیشن آفیسرمحمد صدیق گنائی ،محمد اقبال شاہ،محمد اقبال رینہ،عبدلرشید شال،شمشیر لون،زبیر شاہ، بشیر خان،محمد بشیر شال،شمشیر سمیال،جاوید مرزا وغیرہ بھی موجو دتھے ۔