پونچھ//نوجوان سبھا پونچھ کی جانب سے عید گاہ چوک پونچھ میں ٹھنڈے پانی کی سبیل لگائی گئی جہاں بڑی تعداد میں لوگوں نے شدت کی گرمی میں میں ٹھنڈا اور میٹھا پانی پی کر راحت محسوس کی۔اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے نوجوان سبھا کے صدر راجیو نے کہا کہ ان کی تنظیم معاشرے میں سدھار کے لئے کام کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ پچھلے کئی روز سے پونچھ میں شدید گرمی پڑ رہی ہے جس کی وجہ سے لوگوں کا برا حال ہے اسلئے انہوں نے مناسب سمجھا کہ ان کو ٹھنڈا پانی پلا کر کارِ خیر کیا جائے۔انہوں نے پونچھ کے نوجوانوں کو ایک ہو کر رہنے کی تلقین کی ۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہمارے ضلع کے نوجوانوں کو تباہ کرنے کے پیچھے ہاتھ دھوکر لگے ہوئے ہیں، خصوصی طور پر نوجوانوں کو منشیات کی لت میں گرفتار کیا جا رہا ہے۔ اس لئے نوجوانوں کا فرض بنتا ہے کہ وہ ان لوگوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایک ہو کر رہیں۔