تھنہ منڈی // تھنہ منڈی میں ٹریفک نظام بد سے بد ترین ہوتا جا رہا ہے۔ تھنہ منڈی۔ شاہدرہ شریف اور منیہال جیسی چھوٹی سڑکوں پر نجی وینیں سواریاں ڈھونے کے عمل میں مصروف ہیںاوران میںسے کچھ اتنی بوسیدہ ہوچکی ہیں کہ انکو سواریاں دھکے مار کر ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن تک پہنچاتی ہیں۔ان نجی وینوں اور ایکو جیسی چھوٹی گاڑیوں کے نہ روٹ پرمٹ ہیںاور نہ انکے پاس کوئی ٹریفک ضابطہ ہے۔چند مقامی لوگوں نے بتایاکہ یہ گاڑیاں دن بھر تیز رفتاری اور غفلت شعاری کے ساتھ کھلم کھلا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دیتی ہیں۔ ان سڑکوں پر تیز رفتاری کے ساتھ اکثر حادثات ہوتے ہیںاور حادثات میں زخمی ہونے والے اشخاص کو انشورنس کمپنی کی طرف سے کوئی مراعات نہیں ملتی ۔ان لوگوں نے کہاہے کہ ان گاڑیوں کی جانچ کی جائے اور مسافروں کی زندگی کو خطرے میں نہ ڈالاجائے۔