راجوری//راجوری ضلع کے لوگوںنے حکام سے مطالبہ کیاہے کہ ٹریکٹر کا کرایہ متعین کیاجائے ۔اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے کئی لوگوںنے کہاکہ ٹریکٹر مالکان کی طرف سے زمین جوتنے اور دیگر کاموں کے عوض من مرضی کا کرایہ لیاجاتاہے اوراس سلسلے میں کوئی ریٹ طے ہی نہیں ہے ۔ ٹھنڈی کسی کے ششی بالا نے کہاکہ ٹریکٹر مالکان اپنی مرضی کا کرایہ وصول کرتے ہیں اور بدقسمتی کی بات ہے کہ حکام کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی کرایہ متعین ہی نہیں کیاگیا۔انہوںنے کہاکہ ٹریکٹر کرایہ متعین کیاجائے اور اس اس لوٹ کھسوٹ پر قابو پایاجائے ۔مقامی لوگوں کاکہناہے کہ یہ مکی اور دھان بیجنے کا موسم ہے جس دوران ٹریکٹر مالکان کے وارے نیارے ہوتے ہیں اور وہ جوچاہتے ہیں کرتے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ وہ منہ مانگاکرایہ لے رہے ہیں لیکن اس سلسلے میں ریٹ متعین نہیں کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد اقبال نے کہاکہ ریٹ فکسیشن کمیٹی کی سالانہ میٹنگ بارہ جون کو ہورہی ہے جس میں یہ معاملہ زیر غور لایاجائے گا۔