Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

مطالبات کیلئے عارضی ملازمین سڑکوں پر

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 13, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// پولیس نے سیکریٹریٹ مارچ کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ڈیلی ویجروں اور کیجول ملازمین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کیا جبکہ تیز رنگدار پانی کی دھاروں سے بھی نہلا دیا۔لاٹھی چارج اور بھگڈر کے بیچ 24 مظاہرین زخمی ہوئے جبکہ پولیس نے تقریباً 200ملازمین کو حراست میں لیاجس کے بعدڈیلی ویجر یونین نے17جون کو اسمبلی گھیرائو کا اعلان کیا۔ شہر کے ریذیڈنسی روڑ پر اُس وقت کچھ وقفہ کیلئے افراتفری کا ماحول پیدا ہوا اور اس مصروف ترین سڑک پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی، جب محکمہ پی ایچ ای دفتر سے روزانہ اجرت پر کام کرنے والے ڈیلی ویجروں اور کیجول لیبروں کے علاوہ دیگر زمروں کے تحت آنے والے عارضی ملازمین نے احتجاجی مارچ بر آمد کیا ۔اس موقعہ پر ملازمین نے سیکریٹریٹ تک مارچ کرنے اور اس کا گھیرائو کرنے کیلئے جلوس بر آمد کیا ۔احتجاجی ملازمین جونہی پیش قدمی کرتے ہوئے ایکس چینج رڑ پر پہنچ گئے ۔اس موقعے پر وہاں پہلے سے تعینات پولیس نے احتجاجی ملازمین پر لاٹھیاں برسائیں اور ان کا تعاقب کیا۔اس موقعہ پرایکسچینج روڑ اور گردونواح کے بازاروں میں افرا تفری پھیل گئی ۔ملازمین اور پولیس کے درمیان محاذ آرائی کا سلسلہ کچھ دیر کیلئے جاری رہااوربالآخر احتجاجی ڈیلی ویجروں کو تتر بتر کرنے کیلئے طاقت کا بھرپور استعمال کیا گیا۔پولیس نے پہلے احتجاجی عارضی ملازمین پر بے تحاشا لاٹھیاں برسائیں جس کے دوران احتجاجی ڈیلی ویجر چھوٹی چھوٹی ٹولیوں کی صورت میں اِدھر اُدھر بکھر گئے تاہم انہوں نے نعرے بازی جاری رکھی اور پولیس نے انہیں ہانکنا شروع کیا۔اس دوران مولانا آزاداور ایکسچینج روڑ پر گاڑیوں کی آمدورفت بھی بری طرح سے متاثر ہوئی۔حالات کو قابو سے بارہر ہوتا دیکھ کر پولیس نے احتجاج کررہے ڈیلی ویجروں پر لاٹھی چارج کے ساتھ ساتھ خصوصی گاڑیوںکے ذریعے رنگین پانی کے تیز دھار پھینکے ۔ پانی کے چھڑکائو کے ساتھ ہی پولیس نے احتجاجی ملازمین کو حراست میں لینے کا سلسلہ شروع کیا اور کشمیر پی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن کے سربراہ سجاد احمد پرے ، شبیر احمد سمیت 200کے قریب احتجاجی مطاہرین کو حراست میں لیا ۔کشمیرپی ایچ ای جوائنٹ ایمپلائز ایسو سی ایشن کے صدر سجاد احمد پرے نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے س بات پر غم و غصے کا اظہار کیا کہ سابقہ حکومت سالہال سال سے مختلف محکموں میں کام کررہے مستحق عارضی ملازمین کی مستقلی میں رکائوٹ بنی رہی اور اب موجودہ سرکار پر اسی روش کو آگے بڑھارہی ہے۔پرے نے بتایا کہ حکومت مرحوم مفتی محمد سعید کے دور میں آئی ٹی آئی تربیت یافتہ ملازمین کو مستقل کرنے کیلئے پرتول رہی ہے جس کے باعث محکمہ میں سالہال سال سے کام کررہے غریب عارضی ملازمین کے حقوق پر شب خون مارا جارہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت کو اسمبلی میں کیا گیا اپنا وعدہ پورا کرکے 1994کے بعد تعینات کئے گئے ملازمین کی مستقلی عمل میں لانی چاہئے۔ سجاد احمد پرے نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ اس ریاست میں سیاسی اثر رسوخ رکھنے والوں یا  سیاسی وابستگی سے مستثنیٰ لوگوں کیلئے کیا کوئی جگہ موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ملازمین اپنے جائز حقوق کی بازیابی کیلئے احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور اس سلسلے میں17جون کو احتجاج کے بطور اسمبلی کا گھیرائو کیا جائے گا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کولگام میں آدھی رات کو بھیڑ بکریوں کی بڑی چوری، 136 بھیڑیں غائب
تازہ ترین
اردو کسی مذہب کی علامت نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے تشخص کی دھڑکتی نبض ہے: وحید پرہ
تازہ ترین
سرینگرمیں متحدہ مجلس علماء کا اہم اجلاس منعقد، فرقہ وارانہ اشتعال انگیزیوں کے تدارک کے لیے پینل قائم
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولگوشہ اطفال

ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ ،5افراد لقمہ اجل،17زخمی

July 15, 2025
صفحہ اول

سرکار نے توڑا سرکاری حصار وزیرا علیٰ دیوار پھلانگ کر مزار شہدا احاطے میں داخل، گلباری اورخراج عقیدت پیش

July 14, 2025
صفحہ اول

پابندی کل تھی، آج کیوں روکا گیا؟:وزیر اعلیٰ

July 14, 2025
صفحہ اول

الطاف بخاری کی ایل جی سے ملاقات جامع فصل انشورنس سکیم کے نفاذ پر زور

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?