Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جی ایس ٹی پر کل جماعت میٹنگ ، اپوزیشن برہم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 14, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
9 Min Read
SHARE
سرینگر//ریاستی اسمبلی میں گڈس سروس ٹیکس پر مہر ثبت کرنے سے قبل کل جماعتی میٹنگ کے دوران اپوزیشن جماعتوں نے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے جی ایس ٹی کو ریاست کی سیاسی اور مالی خود مختاری پر کاری ضرب قرار دیا۔اپوزیشن نے اسمبلی کا کصوصی اجللاس تب تک ملتوی کرنے کا مشورہ دیا ہے جب تک نہ اس ضمن میں خدشات کو دور کیا جاسکے۔اپوزیشن کی طرف سے شدید مخالفت کے بعد ریاستی سرکار نے لاء ڈیپارٹمنٹ کے افسران کیساتھ ایک اہم میٹنگ کی جس میں اسمبلی کے خصوصی اجلاس کو ملتوی کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ کی صدارت میںسرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں کل جماعتی میٹنگ منعقد ہوئی ،جس کے دوران سرکار نے اس قانون کو ترمیم کے ساتھ جموں کشمیر میں لاگو کرنے کیلئے راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ ، وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو،سینئر وزراء عبدالرحمان ویری ، عبدالحق خان ، سجاد غنی لون کے علاو پی ڈی پی ممبر پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ ، پارٹی کے نائب صدر سرتاج مدنی اور جنرل سیکریٹری نظام الدین بٹ بھی موجود تھے ۔ نیشنل کانفرنس سے وابستہ سابق وزراء خزانہ عبدالرحیم راتھر ، محمد شفیع اوڑی ، صوبائی صدر جموں دویندر سنگھ رانا ، صوبائی صدر کشمیر ناصر اسلم وانی کے علاوہ کانگریس سے وابستہ سابق وزیر نوانگ ریگزن جورا ، عثمان مجید ، غلام نبی مونگا ،  حکیم محمد یاسین ، محمد یوسف تاریگامی ،  انجینئر رشید، بی جے پی کے ست شرما،صحت و تعلیم کے وزیر بالی بھگت ، نیشنل پنتھرس پارٹی کے ہرش دیو سنگھ اور ایم ایل اے ادھمپور پون گپتا نے بھی میٹنگ میں شریک ہوئے ۔ کانفرنس میںچیف سیکرٹری بی بی ویاس ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل ، کمشنر سیکرٹری فائنانس نوین چودھری ، سیکرٹری قانون عبدالمجید بٹ ، کمشنر کمرشل ٹیکسز خطیب احمد اور کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی اس موقعہ موجو دتھے۔اس موقعہ پروزیراعلیٰ نے کہاکہ کل جماعتی میٹنگ منعقد کرانے کا بنیادی مقصد ریاست میں یہ ٹیکس نظام رائج کرانے کے حوالے سے وسیع اتفاق رائے پیدا کرنا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ ریاست میں جی ایس ٹی نظام کی عمل آوری صرف حکومت کا ہی فیصلہ نہیں ہوسکتا بلکہ اس میں سماج کے ہر ایک طبقے کا مجموعی فیصلہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔وزیر اعلیٰ نے امُید ظاہر کی کہ اس موضوع پر اسمبلی کے آنے والے خصوصی اجلاس کے دوران سیر حاصل بحث ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمام طبقوں بشمول سیاسی حلقوں اور تاجر برادری کی تجاویز سننے کے لئے تیار ہیں۔انہوںنے اُمید ظاہر کی کہ شرکاء مجوزہ قوانین کے مدوں پر تفصیل سے تبادلہ خیال کرکے اپنی جامع تجاویز اور سفارشار ت پیش کریںگے جن کی رو سے ریا ست کی مالی اور سیاسی خود مختاری بھی متاثر نہ ہو۔
وزیر خزانہ
وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب اے درابو نے جی ایس ٹی کے مختلف پہلوئوں اور فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جی ایس ٹی سے دور رہنا حقائق سے چشم پوشی کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا’’ یہ میٹنگ جی ایس ٹی پر وسیع تبادلہ خیال کیلئے بلائی گئی ہے ۔ آج ہمارے ساتھ تجربہ کار اور ذہین لوگ ہیں ۔یہ صر ف سرکار کا کام نہیں بلکہ حز ب اختلاف کا بھی کام ہے کہ ریاست کی خصوصی حیثیت کو تحفظ فراہم کیا جائے ‘‘۔وزیر خزانے کہا کہ ریاستی قانون سازیہ جامع جی ایس ٹی قانون کو لاگو کرسکتی ہے جس کے تحت ایس جی ایس ٹی اور سی جی ایس ٹی کے مطابق ٹیکس کی شرحیں عائد کی جائیں گی۔انہوں نے کہا’’ ریاست میں آئینی ترمیم 101 ،جوکہ جموں وکشمیر میں پہلے ہی لاگو ہے کے ذریعے ہی جی ایس ٹی لاگو کیا جائے گا اور اس سلسلے میں ریاست کی خصوصی حیثیت اور مالی خود مختاری کا خیال رکھا جائے گا۔ ‘‘ڈاکٹر درابو نے کہا’’ اگرہماری ریاست اس میں شامل نہیں ہوتی ہے تو ہم الگ تھلگ پڑ جائیں گے اور ہمارے لئے اقتصادیات کے تمام دروازے بند ہوجائیں گے جبکہ ہمارے متعلق منفی رائے بھی قائم کی جائے گی۔‘‘انہوں نے کہا کہ جموں وکشمیر کو ریاستی آئین کی دفعہ 5کے تحت ٹیکس کے اختیارات حاص ہے لہٰذا ریاست کی مالی خود مختاری پر سمجھوتے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
نیشنل کانفرنس
نیشنل کانفرنس نے کہاکہ ریاستی خزانہ عامرہ کیلئے ٹیکس ہی سب سے بڑی آمدنی کا ذریعہ تھا اور اب یہ ذریعہ بھی ہم سے چھینا جارہا ہے ۔  سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر اور دیگر اپوزیشن لیڈران نے ریاستی وزیر خزانہ ڈاکٹر حسیب درابو کی اس بات سے اتفاق نہیں کیا کہ نیا ٹیکس نظام یعنی جی ایس ٹی لاگو ہونے سے جموںوکشمیر کے کاروباری طبقہ کو کافی فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے کہا کہ جموںوکشمیر بالخصوص وادی کے کاروباری طبقے کو کوئی فائدہ پہنچنے والا نہیں ہے بلکہ الٹا انہیں جی ایس ٹی کے تحت اضافی ٹیکس ادا کرنا پڑے گا ۔ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے کہا کہ ریاستی سرکار نے آئین ہند کی101ویں ترمیم کو لاگو کرنے کیلئے کوئی بھی ہوم ورک نہیں کیا ہے اور برق رفتاری میں مخلوط سرکار جی ایس ٹی کو جموں کشمیر میں لاگو کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا’’ اسمبلی میں پیش کرنے کیلئے حکومت نے ابھی جی ایس ٹی کی ترمیم کے حوالے سے مسودہ بھی تیار نہیں کیا ہے،اور نہ ہی اس کو دیگر جماعتوں کو دکھایا گیا ہے،جس کی وجہ سے خدشات میں اور اضافہ ہو رہا ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ جب تک مرکزی حکومت کی طرف سے مالی اور سیاسی خودمختاری کی ضمانت نہیں ہوتی،تب تک یہ خدشات جاری رہیں گے۔
پی ڈی پی
حکمران جماعت پی ڈی پی نے ریاست میں ایس ٹی کو رائج کرنے کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یہ حق حاصل ہے کہ ہم اپنی مالی خود مختاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں ۔ ذرائع کے مطابق پی ڈی پی کے سنیئر لیڈر اور ممبر پارلیمنٹ مظفر حسین بیگ نے کہا کہ ایسا کیا جاسکتا ہے کیونکہ ہم ریاستی اسمبلی میں ایک بل منظور کرکے اپنے یہاں در آمد ہونے والی چیزوں پر معمولی ٹیکس لاگو کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم ایسا کرتے ہیں تو ایک طرف جی ایس ٹی کے فائدے ریاست ، یہاں کے کاروباری طبقے اور عام آدمی کو حاصل ہونگے اور دوسری جانب ہم اپنی خصوصی پوزیشن کا تحفظ بھی یقینی بنا پائیں گے ۔ 
دیگرحاضرین
سابق وزیر خزانہ عبدالرحیم راتھر ، نوانگ ریگزن جورا ، محمد یوسف تاریگامی ، حکیم محمد یاسین اور انجینئر رشید کے علاوہ دیگر اپوزیشن لیڈران نے یک زبان ہوکر ریاست میں گڈس اینڈ سروسز ٹیکس لاگو کرنے کی مخالفت کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈران کا کہنا تھا کہ ریاست میں کو آئینی طور حقوق اور خصوصی پوزیشن سے محروم کیا گیا اور اب ریاست کی مالی خود مختاری کو شدید نقصان پہنچے گا ۔اپوزیشن نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ریاست کی آئینی خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی ۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین
ڈوڈہ سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار ِ افسوس
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولگوشہ اطفال

ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ ،5افراد لقمہ اجل،17زخمی

July 15, 2025
صفحہ اول

سرکار نے توڑا سرکاری حصار وزیرا علیٰ دیوار پھلانگ کر مزار شہدا احاطے میں داخل، گلباری اورخراج عقیدت پیش

July 14, 2025
صفحہ اول

پابندی کل تھی، آج کیوں روکا گیا؟:وزیر اعلیٰ

July 14, 2025
صفحہ اول

الطاف بخاری کی ایل جی سے ملاقات جامع فصل انشورنس سکیم کے نفاذ پر زور

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?