Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جی ایس ٹی کو لیکرریاستی سرکار مخمصے میں، معاملہ گلے کی ہڈی بن گیا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 15, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//جی ایس ٹی لاگو کرنے کے خلاف تجارتی و صنعتی انجمنوں نے17جون کو کشمیر بند اور اسمبلی گھیرائو کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست کی مالی اور سیاسی خود مختاری کو کسی بھی صورت میں دائو پر نہیں لگایا جائے گا۔کشمیر اکنامک الائنس،کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن اور کشمیر چیمبر آف کامرس ایند انڈسٹریز نے سخت خدشات کا اظہار کرتے ہوئے سرکار سے اپنی پالیسی صاف کرنے کا مطالبہ کیا۔جی ایس ٹی پرتاجر اور کاروباری طبقہ سیخ پا ہوگیا ہے اور خصوصی اسمبلی اجلاس کے روز ہی ہڑتال کا اعلان کرکے اسمبلی کے گھیرائو کی کال  دی گئی ہے۔کشمیر اکنامک الائنس نے’’جی ایس ٹی‘‘ کو خصوصی اسمبلی سیشن کے دوران منظوری دینے کے خلاف17جون کو اسمبلی گھیرائو کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کی سیاسی اور مالی خود مختاری پر ضرب لگانے کی کسی بھی کوشش کو ناکام بنا دیا جائے گا۔  الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے بتایا کہ ایک منصوبے کے تحت مخلوط سرکار کشمیر میں’’جی ایس ٹی‘‘ کولاگو کر رہی ہے تاکہ ریاستی عام بالخصوص وادی کے لوگوں کو دہلی کے سامنے کشکول اٹھانے پر مجبور کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ ہیت میں جی ایس ٹی کو لاگو کرنا زہر ناک ثابت ہو سکتا ہے۔ ریاستی مخلوط سرکار  اب تک وہ خد شات دور کرنے میں بھی ناکام ہوگئی جو تاجروں اور کشمیری عوام نے اس سلسلے میں ظاہرکئے ہیں۔انہوں نے تاجروں اور صنعت کاروں کے علاوہ عام لوگوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس معاملے کو سر سری نہ لیں،بلکہ حکومت کے اس فیصلے کے خلاف مزاحمت کریںجس سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو زک پہنچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں ۔ کشمیر اکنامک الائنس نے تمام تاجروں سے اپیل کی کہ وہ17جون کو پریس کالونی میں جمع ہوجائے جہاں سے اسمبلی کے مجوزہ اجلاس کے دوران گھیرائو کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اس احتجاج میں دکاندار،شکارہ بان و مالکاں،سیاحت سے جڑے تاجر،ٹرانسپورٹر،ٹھکیداراں،دوا فروش اور مٹن ڈیلرس شامل ہونگے۔کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن دھڑے کے صدر بشیر احمد راتھر نے کہا ہے کہ ’’جی ایس ٹی‘‘ کو ریاست میں نافذ کرنے سے جموں کشمیر کی آئینی اور مالی حیثیت کو زخ پہنچنے کا احتمال ہیں۔ہنگامی اجلاس کے دوران یہ محسوس کیا گیا کہ دفعہ370کو کسی بھی صورت میں کمزور نہیں ہونے دیا جائیگا۔انہوںنے بتایا کہ تاجروں کے تحفظات اور خدشات کو مد نظر رکھتے ہوئے17جون کو مکمل ہڑتال کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔اس دوران کشمیر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز  نے کہا ہے کہ جی ایس ٹی کو لاگر کرنے سے ریاست میں مالی خود اختیاری سے محروم کریں گی اور ریاست کے مالی معاملات میں ریاست کا اختیار بھی محدود ہوگا۔ چیمبر کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر خزانہ کے ساتھ میٹنگ کے دوران چیمبر کے صدر مشتاق احمد وانی نے  جموں کشمیر میں’’ جی ایس ٹی‘‘ کو لاگو کرنے کے خلاف مزاحمتی کا اظہار کیا۔انہوں نے بتایا کہ اس قسم کے قانون جموں کشمیر میں لاگو کرنے سے خصوصی حیثیٹ اور دفعہ370کو بھی زک پہنچے کا احتمال ہے۔مشتاق احمد وانی نے میٹنگوں میں واضح کیا کہ موجودہ صورت میں جی ایس ٹی کسی بھی طرح منظور نہیں اور اس کے خلاف آواز بلند کی جائے گی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین
ڈوڈہ سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار ِ افسوس
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولگوشہ اطفال

ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ ،5افراد لقمہ اجل،17زخمی

July 15, 2025
صفحہ اول

سرکار نے توڑا سرکاری حصار وزیرا علیٰ دیوار پھلانگ کر مزار شہدا احاطے میں داخل، گلباری اورخراج عقیدت پیش

July 14, 2025
صفحہ اول

پابندی کل تھی، آج کیوں روکا گیا؟:وزیر اعلیٰ

July 14, 2025
صفحہ اول

الطاف بخاری کی ایل جی سے ملاقات جامع فصل انشورنس سکیم کے نفاذ پر زور

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?