Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جی ایس ٹی کا اطلاق مکمل سرنڈر ہوگا

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: June 15, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر// جی ایس ٹی کو لاگو کرنے کے معاملے پرنیشنل کانفرنس نے’’گڈس سروس ٹیکس‘‘ کو موجودہ صورت میں لاگو کرنے کو ریاست کی مالی خود مختاری کو مسخ کرنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ اپنا’’جی ایس ٹی‘‘ بنانے کی صورت میں نہ صرف ریاست کی مالی اور سیاسی خود مختاری کا تحفظ ہوگا بلکہ مرکزی سرکار کو ٹیکسوں میں شراکت بھی دیں سکتے ہیں۔ سرینگر میں پریس کانفرنس کے دوران سابق وزراء خزانہ عبدالرحیم راتھر اور محمد شفیع اوڑی  نے سرکار کے اس دعوے کو مسترد کیا کہ جموں کشمیرںمیں’’جی ایس ٹی‘‘  لاگو کرنے سے ریاست کی مالی خود مختاری پر کوئی بھی اثر نہیں پڑے گا۔ عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ10ماہ تک حکومت آرام کرتی رہی،اور اب10دنوں میں اس قانون کو نافذ کرنا چاہتی ہے‘‘۔ راتھر نے بتایا کہ ریاستی حکومت از خود’’ اپنا جی ایس ٹی‘‘ تیار کرسکتی ہے،جس کی رئو سے مرکزی حکومت کو ٹیکسوں میں حصہ دیا جاسکتا ہے اور اس فارمولے سے جموں کشمیر کی خصوصی حیثیت اور مالی خود مختاری کو بھی آنچ نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکومت نے پہلے ہی اس وقت کی’’ با اختیار کمیٹی‘‘ کو جموں کشمیر میں جی ایس ٹی سے متعلق بلیو پرنٹ پیش کیا تھا،جو اس وقت بھی ان کے پاس موجود ہے،اور اس سے استفادہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر عوامی منشاء کے خلاف بھاجپا اور پی ڈی پی حکومت نے اس قانون کو جبری طور پر ریاست میں لاگو کرنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف بھر پور مزاحمت کی جائے گی۔ نے خبردار کیا کہ اگر اس قانون کو اسی صورت میں لاگو کیا گیا جس صورت میںپارلیمنٹ نے اس کی ترمیم کی ہے تو  یہ حکومت کی طرف سے آگ سے کھیلنے کی کوشش ہوگی اور اس کے جو نتائج آئیں گے وہ اچھے نہیں ہونگے۔ انہوں نے کہا ’گزشتہ روز بھی کل جماعتی کانفرنس کے دوران میٹنگ کسی بھی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوئی اور اس دوران اگر چہ ہم نے حکومت کی منطق کو سنا ،تاہم بدقسمتی سے یہ لگا کہ حکومت از خود اس سلسلے میں کنفیوژن کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ نے بتایا کہ اگر ’’جی ایس ٹی‘‘ کو لاگو نہیں کیا گیا تواس سے تاجروں کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا اور وہ منافع بخش کاروبار نہیں کرسکتے،تاہم کچھ برس قبل ڈاکڑ حسیب درابو’’جی ایس ٹی‘‘ کے خلاف ہی مضامین تحریر کرتے تھے۔سابق وزیر خزانہ نے بتایا کہ ڈاکٹر حسیب درابو کا اب یہ کہنا کہ ریاست کو’’ سی جی ایس ٹی‘‘ پر نظر ثانی کے اختیارات ہونگے،تاہم وہ غلط ہیں،بلکہ ریاست اس پر بحث نہیں کرسکتی،نظر ثانی کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا’’ پارلیمنٹ کی طرف سے قانون کی ترمیم کو اگر لاگو کیا گیا تو،پھر ’’جی ایس ٹی‘‘ پر سینٹرل کونسل کو ہی اختیارات ہونگے کہ وہ سینٹرل یا سٹیٹ’’جی ایس ٹی‘‘ میں کوئی تبدیلی لائے۔ نیشنل کانفرنس نے کہا کہ فی الوقت جموں کشمیر میں ریاستی آئین کی دفعہ5کے تحت ٹیکسوں کے اختیارات تفویض ہوتے ہیں،تاہم’’جی ایس ٹی‘‘ کو لاگو کرنے کے بعد شہریوں کو دہرا ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا’’ جی ایس ٹی لاگو کرنے سے مرکز ٹیکس کے حصول کیلئے با اختیار ہوگااور گر چہ دیگر ریاستوں کو اس سلسلے میں سرس ٹیکس کی راحت ملے گی،مگر جموں کشمیر میں پہلے ہی سروس ٹیکس کا قانون رائج ہے۔ عبدالرحیم راتھر نے کہا کہ اسی پر بس نہیں ہوگا بلکہ اس میں انتظامی مداخلت بھی ہوگی اور مرکز سے بھی انتظامی افسران ٹیکس کی چھان بین کیلئے ریاست پہنچ سکتے ہیں،اور تاجروں سے پوچھ تاچھ کرسکتے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ کا ڈوڈہ سڑک حادثے پر اظہارِرنج
تازہ ترین
ڈوڈہ ضلع میں ایک اور سڑک حادثہ میاں بیوی زخمی، جی ایم سی ڈوڈہ منتقل
تازہ ترین
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بون اینڈ جوائنٹ اسپتال سرینگر میں 120 بستروں پر مشتمل نئے آرتھوپیڈک بلاک کا افتتاح کیا
تازہ ترین
ڈوڈہ سڑک حادثے میں ہلاکتوں پر لیفٹنٹ گورنر کا اظہار ِ افسوس
تازہ ترین

Related

تازہ ترینصفحہ اولگوشہ اطفال

ڈوڈہ کے بھرت علاقہ میں دلخراش سڑک حادثہ ،5افراد لقمہ اجل،17زخمی

July 15, 2025
صفحہ اول

سرکار نے توڑا سرکاری حصار وزیرا علیٰ دیوار پھلانگ کر مزار شہدا احاطے میں داخل، گلباری اورخراج عقیدت پیش

July 14, 2025
صفحہ اول

پابندی کل تھی، آج کیوں روکا گیا؟:وزیر اعلیٰ

July 14, 2025
صفحہ اول

الطاف بخاری کی ایل جی سے ملاقات جامع فصل انشورنس سکیم کے نفاذ پر زور

July 14, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?