پونچھ//قدیم فن تعمیر کی خوبصورت عمارت قلعہ پونچھ کے ارد گرد عرصہ دراز سے صفائی نہ کئے جانے کی وجہ سے وہاں جھاڑیاں پیدا ہو کر جنگل کی شکل اختیار کررہی ہیںجن سے نہ صرف اس قدیم عمارت کی رونق متاثر ہورہی ہے بلکہ جھاڑیوں کی وجہ سے وہاں سے گرنے والے راہگیروں کو سانپ اور دیگر زہریلے کیڑوں مکوڑوں اور جانوروں کا خطرہ لاحق رہتاہے ۔اس سلسلہ میں قلعہ مارکیٹ کے دوکاندارو اور قلعہ کے ارد گرد سے گزرنے والے لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ قلعہ کے ارد گر پیداہوئی جھاڑیوں کو کاٹ دیا جائے۔حاجی عبدالرشید نامی ایک شخص نے کہا کہ قلعہ پونچھ جو کہ ایک تاریخ ساز عمارت ہے اور اس قصبہ کی شان ہے، عدم توجہی کا شکار بن کر رہ گیاہے ۔انہوں نے کہا کہ قلعہ کے ارد گرد صفائی نہ کئے جانے کی وجہ سے اس قلعہ کی رونق میں کمی آرہی ہے جبکہ جھاڑیوں نے جنگل کی شکل اختیار کر رکھی ہے جس میں سانپ، بچھو اور دیگر زہریلے کیڑے مکوڑے اور جانوروہاںسے گزرنے والو ں کیلئے خطرہ بنے ہوئے ہیں۔انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ طارق احمد زرگر سے مداخلت کہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ محکمہ کے افسران کو ہدایت کریں کہ قلعہ کے اردگرد کی جھاڑیوں کو کاٹ کر صفائی ستھرائی کو یقینی بنایاجائے ۔