مینڈھر// محکمہ دیہی تر قی سے مایوس ہوکر مینڈھر کے لوگوں نے چندہ جمع کرکے خود راستہ بنانا شروع کیاہے ۔ قصبہ کے اندر راستو ں کی خستہ حالت ہے اور لو گو ں نے بی ڈی او مینڈھر کے پا س بار بار چکر لگا ئے کہ راستو ں کو پکا کر کے ٹا ئلیں لگا ئی جا ئیں لیکن ان کی طرف سے کوئی اقدام نہ کئے جانے کے بعد اب لوگوں نے اسی کام کیلئے چندہ جمع کیا اور کئی سو گز راستہ تعمیر کر نا شر وع کر دیا ۔مقامی لو گو ں کا کہنا ہے کہ محکمہ کے ملا زمین صرف ان لو گو ں کا کام کر تے ہیں جو اثر ورسوخ رکھتے ہیں یامحکمہ دیہی تر قی کے ملا زمین کے رشتہ دارہوتے ہیں ۔ انہو ں نے کہا کہ گز شتہ دو بر سو ں سے نہ جانے مینڈھر میں اس حوالے سے کوئی کام کیو ں نہیں کیاگیااور نہیں معلوم پیسہ کہاں استعمال کیاگیاہے ۔انہوںنے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ اگر کہیں کام ہواہے تو وہ صرف ان جگہوں پر جہاں کے لوگ اثرورسوخ رکھتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ محکمہ کے تحت ہوئے کاموں کی تحقیقات کی جانی چاہئے کیو ںکہ مینڈھر قصبہ میں بالکل بھی کام نہیں کیاگیا۔