Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

جی ایس ٹی قرار داد دونوں ایوانوں میں پیش

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 5, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE

 

 سرینگر/ / جی ایس ٹی نفاذ کیلئے طلب کردہ چار روزہ خصوصی اجلاس کے پہلے روز مرکزی قانون کے اطلاق سے متعلق قرارداد قانون سازیہ کے دونوں ایوانوں میں پیش کی گئی۔وزیرخزانہ حسیب درابو نے اسمبلی اوروزیرتعمیرات نعیم اخترنے کونسل میں قراردادپیش کرتے ہوئے کہاکہ جی ایس ٹی لاگوہونے سے ریاست کی خصوصی پوزیشن اورمالی خودمختاری کوکوئی زک نہیں پہنچے گا۔تاہم علی محمدساگر،محمدشفیع اوڑی ،نوانگ ریگزن جورا،دیویندرسنگھ رانا،محمدیوسف تاریگامی اورحکیم محمدیاسین سمیت جملہ اپوزیشن ممبران اسمبلی نے الزام لگایاکہ مخلوط سرکار نے عوام کوگمراہ کرنے کیلئے اسمبلی کایہ اجلاس بلایاہے ۔ ایوان کی کارروائی باضابطہ طورشروع ہونے کے بعدوزیرخزانہ ڈاکٹرحسیب درابونے جی ایس ٹی کے اطلاق سے متعلق مخلوط سرکارکی مرتب کردہ قراردادایوان میں پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ نئی ٹیکس اصلاحات سماج کے ہرطبقے کیلئے فائدہ مندہے جبکہ بقول موصوف جی ایس ٹی لاگوہونے کے بعدریاستی سرکارکی ٹیکس آمد میں بھی کافی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ آئین ہندمیں کی گئی 101ویں ترمیم کے تحت منظورشدہ جی ایس ٹی میں کچھ تبدیلیاں لاکرریاستی سرکارنے ریاست کی خصوصی پوزیشن اورمالی خودمختاری کے تحفظ کویقینی بنایاہے ۔ڈاکٹردرابوکاکہناتھاکہ انڈین یونین میں ریاست کوجوخصوصی پوزیشن حاصل ہے ،اُسکے تحفظ کویقینی بنایاجائیگا۔انہوں نے مزیدکہاکہ جموں وکشمیرکی اسمبلی پورے بھارت میں سب سے طاقتوراوربااختیاراسمبلی ہے ۔وزیرخزانہ کاکہناتھاکہ ریاست کااپناآئین اوراپنی خصوصی پوزیشن ہے اوریہی وجہ ہے کہ جموں وکشمیرکے بغیر پورے ملک میں یکم جولائی سے جی ایس ٹی لاگو ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے مفادات ، خصوصی پوزیشن اور مالی خود مختاری کا خیال رکھتے ہوئے ریاستی سرکار نے آج ایوان میں جی ایس ٹی سے متعلق قرار داد پیش کی ہے اور اب ایوان کے معزز ممبران کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ قرار داد کے بارے میں کیا فیصلہ لیتے ہیں ۔ ڈاکٹر حسیب درابو نے کہا کہ ایوان کے سبھی ممبران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ جی ایس ٹی اور پیش کردہ قرارداد سے متعلق اپنا نقطہ نظر اور اپنی اپنی تجاویز سامنے رکھیں تاکہ اس حساس معاملے پر اسی ایوان میں وسیع تر اتفاق رائے کے تحت فیصلہ لیا جاسکے ۔ اس دوران انجینئر رشید کو ایوان بدر کیا گیا ۔اُدھر وزیر تعمیرات نعیم اختر اندرابی نے قانون ساز اسمبلی میں جی ایس ٹی سے متعلق قرار داد پیش کی اور یہاں ممبر قانون ساز کونسل فردوس ٹاک نے قرارداد پر بحث کی شروعات کی ۔ اس دوران ایوان کی کارروائی دن کو تقریباً اڑھائی بجے اسپیکر کی ہدایت پر کچھ وقت کیلئے روک دی گئی جبکہ کارروائی شروع ہونے کے بعد ایوان میں موجود حزب اقتدار اور حزب اختلاف سے وابستہ ممبران کے درمیان تلخ کلامی اور بحث و تکرار کی صورتحال جاری رہی ۔ علی محمدساگر ، محمد شفیع اوڑی ، مبارک گل ، دویندر رانا ، میاں الطاف ، نوانگ ریگزن جورا ، حکیم محمد یاسین ، محمد یوسف تاریگامی اور دیگر ممبران نے جی ایس ٹی اور اس سے متعلق ایوان میں پیش کردہ قرارداد کے بارے میں اپنا اپنا موقف سامنے رکھا ۔ اپوزیشن ممبران نے یک زبان ہوکر کہا کہ سرکار کا یہ خصوصی اجلاس طلب کرنا ایک ڈرامہ ہے کیونکہ بقول مذکورہ ممبران کے مخلوط سرکار نے جی ایس ٹی کو لاگو کرنے کا فیصلہ لیا ہے اور اب اپوزیشن کے کاندھوں پر بندوق رکھ کر چلانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

صفحہ اول

امن و قانون وزارت داخلہ کے پاس رہنا چاہئے وزیر اعلیٰ کیساتھ تعلقات خوشگوار

July 17, 2025
صفحہ اول

منوج سنہا کی وزیر اعظم سے ملاقات جموں و کشمیر کے ا ہم معاملات پر گفت و شنید

July 17, 2025
صفحہ اول

سرحدوں،دفاعی افواج یا عام شہریوں کو چھیڑنا مہنگا سودا گڑبڑ کرنے والوں کو نتائج بھگتنا ہوں گے:امیت شاہ

July 17, 2025
تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

وزیر اعلیٰ کے ساتھ تعلقات خوشگوار، کاموں کی تقسیم واضح، رابطے جاری ہیں:ایل جی منوج سنہا

July 17, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?