Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

پانتہ چھوک میں ڈرائیور کی مارپیٹ کیخلاف مظاہرہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 11, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
سرینگر//پانتھ چوک بائی پاس کے نزدیک اس وقت ٹیر گیس گولوں کی گونج سنائی دی اور2خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہوئے جب مبینہ طور فورسز کی طرف سے ایک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف مقامی لوگوں،راہگیروں اور مسافروں نے احتجاج کیا۔ادھر ٹرانسپورٹروں نے دھمکی دی کہ اگر اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی تو وہ آئندہ ہڑتال پر جائے گے۔ پانتھ چوک میں سوموا ر کی صبح 29 بٹا لین سے وابستہ اہلکاروں نے ایک مسافر گاڑی زیر نمبرJKO1M/7265 جس کوفردوس احمد نامی ڈرائیورساکن فرستہ بل چلا رہا تھا، کو روک کرمبینہ طور پرشدید مارپیٹ کی جس کے نتیجے میں وہ خون میں لت پت گر پڑا۔ اسکی اطلاع ملتے ہی مرد وزن گھروں سے باہر آ ئے جبکہ راہگیروں اور مسافروں نے بھی گاڑیوں سے اتر کر فورسز کی اس کاروائی کے خلاف احتجاج کیا اور نعرے با زی کی ۔مظاہرین مطالبہ کررہے تھے کہ ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی کی جائے ۔احتجاجی دھرنے کے نتیجے میں سرینگر ،جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آوا جاہی مسدود ہو کر رہ گئی جسکی وجہ سے شاہراہ پر گھنٹوں ٹریفک جام ہوا ۔عینی شاہدین کے مطابق29بٹالین سی آ ر پی ایف کے اہلکاروں نے ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کرنے کے دوران مبینہ طور تشدد کا نشانہ بنایا ۔واقعہ کے خلاف احتجاج کے نتیجے میں شاہراہ ٹریفک کی آواجاہی رک گئی اور ہزاروں چھوٹی بڑی گاڑیاں در ماندہ ہو کر رہ گئیں ۔پولیس افسران نے مظاہرین کو سمجھا بجھا کر پر امن طور منتشر ہونے کیلئے قائل کرنے کی کوشش کی تاہم مظاہرین بضد رہے کہ جب تک نہ پولیس اورضلع انتظامیہ کی جانب سے کوئی اعلیٰ عہدیدار انہیں یقین دہانی فراہم نہیں کرتا تب تک وہ احتجاج ختم نہیں کرینگے۔ اس دوران پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج کرنے کے علاوہ آنسو گیس کے گولے بھی داغے جبکہ مظا ہرین نے پولیس پر پتھرائو کیا جس کے باعث شاہراہ پر کافی دیر تک کشید گی رہی ۔پولیس کاروائی میں2خواتین سمیت نصف درجن افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور ہسپتال منتقل کیا گیا ۔لوگوں نے الزا م لگایا کہ پولیس نے بلا لحاظ جنس مظاہرین کی جم کر پٹائی اور خواتین کی ناموس کا بھی لحاظ نہیں رکھا۔پولیس لاٹھی چارج کے بعد لوگ منتشر ہوگئے اور شاہراہ پر ٹریفک بحال ہوسکا۔اس دوران زخمی ڈرائیور فردوس احمدکو فوری طور پر جے وی اسپتال پہنچایا گیا،جہاں سے اسے صدر اسپتال منتقل کیا گیاجہاںاس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ادھر سی آر پی ایف ترجمان راجیش یادو نے اس الزام کو مسترد کیا کہ فورسز اہلکاروں نے ڈرائیور کا زدکوب کیا۔راجیش یادو نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ڈرائیور نے اہلکاروں کے ساتھ بد تمیزی کی اور نا زیبا الفاظ استعمال کئے تاہم اس کے باوجود اس کو کچھ نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ڈرائیور نے بعد میں ڈرامہ رچایا۔ فرودس احمد نامی ڈرائیور،نیو کشمیر ٹرانسپورٹ سے وابستہ  ہے جبکہ مذکورہ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری مختار احمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ فردوس نے کانوائے کو دیکھتے ہی از خود اپنی گاڑی سائڈ  میں رکھی تھی اور جب قافلہ گزر گیا تو وہ بھی چل پرا،تاہم اس کو معلوم نہیں تھا کہ اس قافلے میں اور گاڑیاں بھی شامل ہیں،جو پچھے سے آرہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس پر فورسز برہم ہوئے اور اسے شدید زدکوب کیا گیا۔اس دوران کشمیر ٹرانسپوٹروں کے مشترکہ اتحاد کشمیر ویلفیر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ محمد یوسف نے بتایا کہ ڈرائیوروں کے ساتھ یہ برتائو روز کا معمول بن چکا ہے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ملوث اہلکاروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور مستقبل میں یہ سلسلہ بند کیا جائے،وگرنہ وہ ہڑتال پر چلے جائے گے۔ادھر ٹرانسپوٹروں نے علامتی طور پر بٹہ مالو میں ہڑتال کی اور کچھ وقفہ کیلئے گاڑیوں کو کھڑا کر کے پہیہ جام کیا۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

چاند نگر جموںکی گلی گندگی و بیماریوں کا مرکز، انتظامیہ کی غفلت سے عوام پریشان پینے کے پانی میں سیوریج کا رساؤ
جموں
وزیرا علیٰ عمر عبداللہ سے جموں میں متعدد وفود کی ملاقات
جموں
کانگریس کی 22جولائی کو دہلی چلو کال، پارلیمنٹ کاگھیرائوکرینگے ۔19کو سری نگر اور 20جولائی کو جموں میں راج بھون تک احتجاجی مارچ ہوگا
جموں
بھلا کی بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ناکامی پر حکام کی سرزنش بی جے پی پر جموں کے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام
جموں

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?