Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

بٹہ مالو اڑے کی منتقلی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 20, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
سرینگر// ٹرانسپورٹروں کے مشترکہ پلیٹ فارم نے  بٹہ مالو بس اڈہ کو پارمپورہ منتقل کرنے کے خلاف20جولائی کو وادی گیر پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ کشمیر اکنامک الائنس کے دونوں دھڑوں نے ہڑتال کی حمایت کی۔ شہر کے بٹہ مالو بس اڈہ کو منتقل کرنے کے خلاف کشمیر پسنجر ٹرانسپورٹ ویلفیئر ایسو سی ایشن نے  برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دانستہ طور پر ٹرانسپورٹروں کو دانے دانے کا محتاج بنایا جا رہا ہے۔مسافر بردار گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں کے مشترکہ اتحاد کشمیر پسنجر ٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے سرکار کے اس  فیصلے کے خلاف جمعرات کو مکمل پہیہ جام کا اعلان کیا۔ایسو سی ایشن  جنرل سیکریٹری شیخ محمد یوسف نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا  بس اڈہ کو منتقل کرنے کے خلاف ایسو سی ایشن کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،جس کے دوران ہڑتال پر جانے کا فیصلہ لیا گیا۔انہوں نے بتایا’’میٹنگ میں کشمیر اکنامک الائنس کے دونوں دھڑوں کے لیڈروں نے شرکت کی،جنہوں نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا۔شیخ محمد یوسف نے بتایا ہم نے کافی کوشش کی تھی کہ یہ معاملہ وزیر اعلیٰ کی نوٹس میں لایا جائے تاہم انکے ساتھ ملنے کا وقت نہیں دیا گیا’’ جبکہ صوبائی کمشنر نے میٹنگ کے دوران سخت رویہ اختیار کر کے افہام و تفہم کا راستہ بند کیا،جس کے بعد ٹرانسپورٹر ہڑتال پر جانے کیلئے مجبور ہوگئے‘‘۔اس دوران کشمیر اکنامک الائنس کے شریک چیئرمین فاروق احمد ڈار نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپوٹروں نے بٹہ مالو کے بس اڈہ کو کسی بھی طور دوسری جگہ منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کیلئے تجارتی انجمنیں اور ٹرانسپورٹر مزاحمت کریںگے۔کشمیر اکنامک الائنس دھڑے کے چیئرمین حاجی محمد یاسین خان نے ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بس اڈہ کو منتقل کرنے کی وجہ سے اس کے ملحقہ بازاروں پر بھی منفی اثرات مرتب ہونگے اور ہزاروںدکانداروں اور تاجروں کے منہ کا نوالہ چھین جائے گا۔کشمیر ٹریڈرس اینڈ مینو فیکچرس فیڈریشن کے صدر حاجی محمد یاسین خان نے کہا کہ جس طرح جلد بازی میں کے ایم ڈی کو پانتھ چوک منتقل کر کے انہیںحالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا وہی طریقہ کار سرکار بٹہ مالومیں ویسٹرن بس اسٹینڈ کو منتقل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر کے 12 اضلاع میں الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
صوبائی کمشنر جموں نے بارشوں سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا
تازہ ترین
پی ڈی پی کا بنیادی مطالبہ: ریاستی درجہ، دفعہ 370 اور 35اے کی بحالی : سرتاج مدنی
تازہ ترین
ملی ٹینٹوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر فوج نے مورن چوک پلوامہ کا محاصرہ کیا
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ریاستی درجہ بحالی کا مطالبہ :کانگریس نے کبھی بھی تعاون نہیں مانگا:وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی 2بجے تک ملتوی

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?