Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کشمیر پر ثالثی کیلئے ڈاکٹر فاروق کا نئی دلی کو مشورہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 22, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
نئی دہلی //نیشنل کانفرنس صدر اور رُکن پارلیمان ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ  مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے امریکہ یا چین سے رابطہ قائم کرے۔ ڈاکٹر فاروق نے بھارت کو مشورہ دیا کہ وہ کشمیر میںتیسرے ملک کی ثالثی کیلئے چین یا امریکہ کی مدد حاصل کرے۔نئی دلی میں پارلیمنٹ ہائوس کے باہر نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو کے دوران ڈاکٹر فاروق نے مرکزی سرکار کو مشورہ دیا کہ اسے تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے کسی تیسرے ملک کی خدمات حاصل کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کے ایسے کئی دوست ممالک ہیں جن سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت اور پاکستان کے مابین درمیانہ دار کا رول ادا کرنے کیلئے مدد لی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں ان کا کہنا تھا’’آپ کتنی دیر تک مزید انتظار کریں گے؟کبھی کبھار بیل کو سینگ سے پکڑنا پڑتا ہے،راستہ یہ ہے کہ مذاکرات کئے جائیں ، بھارت کے دنیا میں کئی دوست ممالک ہیں،حکومت ہند ان سے ثالثی کیلئے کہہ سکتی ہے‘‘۔ڈاکٹر فاروق نے مزید کہا’’امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے خود کہا ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر حل کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ ہم نے انہیں ایسا کرنے کیلئے نہیں کہا، چین بھی یہ کہتا ہے کہ وہ کشمیر معاملے کو لیکر ثالث کا کردار ادا کرنا چاہتا ہے ، کسی نے کسی سے تو رابطہ کیا جانا چاہئے‘‘۔انہوں نے کہا’’اگر بھارت چین کے ساتھ مذاکرات کے حق میں ہے اور اس کے ساتھ جنگ نہیں کرنا چاہتا تو وہ پاکستان کے ساتھ بھی بات چیت کرسکتا ہے‘‘۔انہوں نے کہا’’جنگ نہیں کرسکتے، ان کے پاس بھی ایٹم بم ہے اور آپ کے پاس بھی،یہ راستہ نہیں ہے، راستہ ہے تو صرف بات چیت کا‘‘۔ڈاکٹر فاروق نے سابق وزیر اعظم اور سینئر بھاجپا لیڈر اٹل بہاری واجپائی کا یہ قول دہرایا کہ دوستوں کو بدلا جاسکتا ہے لیکن پڑوسیوں کو نہیں۔ انہوں نے زور دیکر کہا’’تکبر اور ہٹ دھرمی سے کوئی بھی ملک نہ ترقی کرے گا اور نہ ہی اس کی فلاح و بہبود ممکن ہوگی‘‘۔مطابق انہوں نے ہندوپاک کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ’’دونوں ملکوں کی طرف سے ضد کا مظاہرہ ہمیں کہیں نہیں لیجائے گا، یاد رکھیں اٹل جی نے کیا کہا تھا، صرف دوستی کے ذریعے ہی آگے بڑھا جاسکتا ہے ، دشمنی سے دھچکا لگتا ہے ‘‘۔ڈاکٹر عبداللہ نے وادی کی موجودہ کشیدہ صورتحال پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ وہ گڑ بڑ پھیلانے والے عناصر کو بے نقاب کرکے انہیں سزا دے۔ انہوں نے کہا’’اگر مستقبل کے نوجوان کونشانہ بنایا جاتا ہے تو وہ ملک کو کیسے چلائیں گے؟میں حکومت پر زور دیتا ہوں کہ وہ امن دشمن عناصر کو بے نقاب کریں، ہم کشمیری پسے جارہے ہیں، لوگ روز مرتے ہیں اور وادی کی صورتحال بد ترین ہے ‘‘۔چین کے ہاتھوں جموں کشمیر میں گڑ بڑ پھیلانے سے متعلق وزیر اعلیٰ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہا ’’میں نہیں جانتا کہ چین کیا کررہا ہے اور کہاں کہا ںہے؟وہ(محبوبہ مفتی ) وزیر اعلیٰ ہیں، ان کے پاس زیادہ جانکاری ہوگی،لیکن میں یہ ضرور کہوں گا کہ ہمیں چین کے ساتھ محاذ آرائی سے گریز کرنا چاہئے ،یہ اچھا نہیں ہوگا، تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئے ‘‘۔انہوں نے وزیر اعلیٰ کے بیان کے بارے میں مزید بتایا’’پتہ نہیں ان کے پاس کونسی خبر آئی اور کہاں سے آئی؟میرے خیال میں راجناتھ جی سے ملی ہوگی ، وہ راجناتھ جی سے ملی ہیں، انہوں نے ہی ایسا کہا ہوگا‘‘۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر کے 12 اضلاع میں الرٹ جاری کیا
تازہ ترین
صوبائی کمشنر جموں نے بارشوں سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا
تازہ ترین
پی ڈی پی کا بنیادی مطالبہ: ریاستی درجہ، دفعہ 370 اور 35اے کی بحالی : سرتاج مدنی
تازہ ترین
ملی ٹینٹوں کی ممکنہ موجودگی کے پیش نظر فوج نے مورن چوک پلوامہ کا محاصرہ کیا
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اپوزیشن کے ہنگامے کے سبب لوک سبھا کی کارروائی دوسرے دن بھی ٹھپ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

ریاستی درجہ بحالی کا مطالبہ :کانگریس نے کبھی بھی تعاون نہیں مانگا:وزیراعلیٰ عمرعبداللہ

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

اپوزیشن کے ہنگامے کے باعث لوک سبھا کی کارروائی 2بجے تک ملتوی

July 22, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

پارلیمنٹ ہاؤس میں کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?