Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

امریکہ یا چین کی مدد درکار نہیں،ہندو پاک آپس میں بات چیت کریں:محبوبہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 23, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 اننت ناگ(اسلام آباد)//وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے ڈاکٹر فاروق عبداللہ کی اس تجویز کو مسترد کیا کہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے ضمن میں بھارت کو امریکہ یا چین سے مدد لینی چاہئے،انکا کہنا تھا کہ کئی جنگوں کے باوجود بھارت اور پاکستان میں معاہدے موجود ہیں جن کو بروئے کار لا کر دونوں ملک آپس میں بات چیت سے اس مسئلے کو حل کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر کشمیر کے معاملے میں امریکہ نے مداخلت کرنیکی کوشش کی تو وادی میں افغانستان اور شام جیسی صورتحال پیدا ہوگی۔جنوبی کشمیر کے دورے کے دوران منعقدہ تقریب کے حاشیہ پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے ڈاکٹر فاروق کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا’’چین اور امریکہ کو اپنے کام سے کام رکھنا چاہے،ہم جانتے ہیں کہ جن ملکوں میں انہوں نے مداخلت کی وہاں کی صورتحال کیا ہے،خواہ وہ افغانستان،شام یا عراق ہو‘‘۔انہوں نے کہا کہ چین کو تبت میں اپنے مسائل درپیش ہیں۔ انہوں نے دو طرفہ مذاکراتی عمل کی وکالت کرتے ہوئے کہا کہ ہند پاک کے درمیان مذاکراتی عمل شروع ہونے سے مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں تیسرے فریق کے مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں،جبکہ ہمارے پاس لاہور اعلامیہ اور شملہ معاہدہ موجود ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا’’جب ہم(ہند،پاک) مل کر مسائل کو حل کرسکتے ہیں،تو ہمیں تیسرے فریق کی ضرورت کیوں ہے‘‘۔انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ہند اٹل بہاری واجبائی نے دورہ پاکستان کے دوران لاہور اعلامیہ میں کہا’’ ہند پاک مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے بات چیت کا راستہ اختیار کریں‘‘۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جنگ سوائے تباہی کے اور کسی بھی مسلے کا حل نہیں ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر فارق نے گزشتہ روز نئی دہلی میں کہا تھا کہ جموں کشمیر کو موجودہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اس تنازعہ کو حل کرنے کیلئے تیسرے ملک کی مد د حاصل کی جانی چاہے‘‘۔۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق بیان بدلنے میں مہارت رکھتے ہیں۔محبوبہ مفتی نے ان کے بیان پر سوالیہ لگاتے ہوئے پوچھا’’فاروق کو اس بات کاعلم ہے کہ شام اور افغانستان میں کیا ہو رہا ہے،کیا فاروق صاحب چاہتے ہیں کہ ایسی ہی صورتحال یہاں بھی پیدا ہو‘‘۔ گاندربل میں ؎فوجی اہلکاروں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کو زدو کوب کرنے اور عام شہریوں کی ہلاکت کو محبوبہ مفتی نے بدقسمتی سے تعبیر کیا اور ایسے واقعات کو روکنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں پہلے ہی ایف آئی ارر درج ہو چکی ہے اور اس واقع کی باضابطہ طور پر تحقیقات ہوگی۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ کشمیر میں نامساعد حالات کا اثر یہاں کی تعمیر و ترقی پر بری طرح مرتب ہوا ہے، لیکن سرکار اب ترقیاتی کاموں کی رفتار بڑھانے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ محبوبہ مفتی نے بجبہاڑہ ،ہرناگ، مہندی کدل،مٹن، سیر ہمدان ، سالیہ میں کئی تعمیراتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے اننت ناگ کے300بستروں والے ضلع ہسپتال میں اضافی بلاک کا بھی افتتاح کیا۔ اس موقعہ پر انہوں  نے ہسپتال کو جدید کیتھ لیب اور ایم آر آئی فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

بالائی علاقوں میں بارشوں سے بڑے پیمانے پرنقصانات | 300بھیڑ بکریاں ہلاک، متعدد نالوں میں پانی کی سطح میں اضافہ
خطہ چناب
بانہال کے شعلہ بیان عالم دین محمد یعقوب ربانی 64 سال کی عمر میں فوت فضاء سوگوار،مولانا رحمت اللہ قاسمی کی پیشوائی میں سینکڑوں لوگوں کی نماز جنازہ میں شرکت
خطہ چناب
ناشری ٹنل کے آر پار ہلکی بارشوں کے باوجود قومی شاہراہ پر ٹریفک جاری
خطہ چناب
امرناتھ یاتریوں کی بس کیلا موڑ ٹنل کے اندر حادثے کا شکار | چار یاتری معمولی زخمی ،ز خمیوں کی حالت مستحکم:حکام
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

وادی میں گرددوں کی دائمی بیماری میں بتدریج اضافہ||مریضوں کی تعداد 2لاکھ کے قریب ۔ 4فیصد کو پیوندکاری کی ضرورت،500سے زائد ڈائلیسز پر

July 22, 2025
صفحہ اول

۔5.59کروڑ کابینک فراڈ ای ڈی نے استغاثہ کی شکایت درج کرائی

July 22, 2025
صفحہ اول

جموں و کشمیر لینڈ گرانٹس رولز لاگو ہونا باقی حکومت کوزمین کی بازیابی، نئی نیلامی، لیز کی منسوخی کا اختیار

July 22, 2025
تازہ ترینجموںصفحہ اولکشمیر

آئی ایم ڈی نے جموں و کشمیر کے 12 اضلاع میں الرٹ جاری کیا

July 22, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?