Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

بٹہ مالو بس اڈے کی منتقلی کامعاملہ: 4دنوں سے جاری ہڑتال ختم

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 25, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر// ٹرانسپوٹروں نے وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کی مداخلت کے بعدبس اڈہ منتقلی پر4دن سے جاری پہیہ جام ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیاجس کے بعد بس سروس بحال ہوئی۔ٹرانسپورٹروں نے فی الحال کئی علاقوں کو جانی والی بس سروس کو پارمپورہ منتقل کرنے کے فیصلے پر اصولی طور پر رضامندی ظاہر کی۔ سرینگر کے بٹہ مالو بس اڈہ کو پارمپورہ منتقل کرنے پر جمعہ کو ٹرانسپوٹروں نے پہیہ جام ہڑتال دی تھی،جبکہ کشمیر اکنامک الائنس کے دونوں دھڑوں نے اس کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔سرکار کی طرف سے سرد مہری دکھانے کے بعد کشمیر پسنجرویلفیئرٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے ہڑتال میں مزید2دن کی توسیع کی اور مابعد سوموار کو بھی ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ اس دوران بس سروس ٹھپ ہونے کی وجہ سے بین ضلعی ٹرانسپورٹ پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔پیر کو محبوبہ مفتی نے از خود اس معاملے میں مداخلت کی،جس کے بعد کشمیر پسنجرویلفیئرٹرانسپورٹ ایسو سی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ کی سرکاری رہائش گاہ پر پیر کی صبح10بجے کشمیر پسنجر ویلفیرٹرانسپورت ایسو سی ایشن کے چیئرمین مشتاق احمد لسہ اور جنرل سیکریٹری شیخ محمد یوسف کی وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ منعقد ہوئی،جس کے دوران صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان بھی موجود تھے۔قریب آدھ گھنٹہ تک جاری رہنے والی میٹنگ کے دوران بٹہ مالو بس اڈہ کو منتقل کرنے کا معاملہ زیر غور لایا گیا۔ مشتاق احمد لسہ نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ میٹنگ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ محبوبہ مفتی کی مداخلت کے بعد ٹرانسپوٹ ایسو سی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ بعد میں دن کے3بجے صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان کے دفتر میں ایک اور میٹنگ منعقد ہوئی،جس کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ کچھ گاڑیوں کو پارمپورہ منتقل کیا جائے۔مشتاق احمد لسہ نے کہا کہ چرار شریف،ڈاڈہ ونپورہ،خانصاحب، رائتھن، شولی پورہ، گنڈی پورہ،سوئیہ بگ،بڈگام اور وڈون جانی والی 60مسافر بسوں کو پارمپورہ منتقل کیا گیا۔مشتاق لسہ نے کہا کہ مجموعی طور پر ویسٹرن بس اسٹینڈ سے630بسیں منسلک ہیں،اور ایک مرتبہ پھر یہ دہرایا کہ بس اڑہ کو پارمپورہ منتقل کرنے سے انکا رروزگار متاثر ہوگا۔ اس دوران صوبائی کمشنر کشمیر بصیر احمد خان نے آفیسران کی ایک میٹنگ میں عدالت عالیہ کی ہدایات کے تحت شہر سرینگر میں ٹریفک نظام میںبہتری اورباقاعدگی لانے کے لئے اقدامات کاجائزہ لیا۔میٹنگ میں آرٹی اوکشمیر،منیجنگ ڈائریکٹر ایس آر ٹی سی،ایگزیکٹیو انجینئر ایس ڈی اے،ڈی ایس پی ٹریفک،ایس پی سیکورٹی اورڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔میٹنگ میں بتایا گیا کہ صوبائی کمشنر کشمیر،ٹرانسپورٹ کمشنر،وائس چیرمین سرینگر ڈیولپمنٹ اتھارٹی اور کمشنر سرینگر میونسپل کارپوریشن پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ سرینگر شہر میں ٹریفک دبائو کو کم کرنے اورٹریفک نظام میں بہتری لانے کے لئے باہمی تال میل کے ساتھ کا م کرے گی۔میٹنگ میں ہدایت دی گئی کہ یہ کمیٹی ہر مہینے میں ایک میٹنگ طلب کیا کرے گی اورٹریفک نظام میں بہتری کے لئے اُن دکانداروں سے تجاویز طلب کرے گی جو کہ اس سلسلے میں بہتر تجاویز دے سکتے ہیں۔آر ٹی او کشمیر نے کہا کہ بٹہ مالو بس اسٹینڈ کی منتقلی کا کام پہلے ہی شروع کیا گیا ہے اوراس کام کی تکمیل کے بعد شہر میں ٹریفک دبائو میں کافی حد تک کمی آئے گی۔صوبائی کمشنر نے ایس ڈی اے کو پارمپورہ کے نئے بس اسٹینڈ  میں پسنجر شیڈ اور بیت الخلاء تعمیر کرنے کی ہدایت دی تاکہ لوگوں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔صوبائی کمشنر نے متعلقہ افسران کوٹریفک میں حائل تمام رکاوٹوں کو فوری طور ہٹانے کی ہدایت دی۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

ہندوستان میںکاروباری اختراع کاروباری رہنماؤں اور کل کے مفکرین کے کندھوں پر :منوج سنہا | جموں و کشمیر تعلیم اور اختراع کا بڑا مرکز بن کر ابھرا لیفٹیننٹ گورنر کا آئی آئی ایم جموں میں اورینٹیشن پروگرام کے اختتامی اجلاس سے خطاب
جموں
ڈی کے جی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ، گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر
پیر پنچال
کویندر گپتا نے بطور لیفٹیننٹ گورنر لداخ حلف اٹھایا کہا لداخ کی مساوی ترقی یقینی بنانے کیلئے مل کرکام کرینگے
جموں
خطہ چناب میں سرگرم ملی ٹینٹ گروہوں اور اُن کے معاون نیٹ ورک کامکمل خاتمہ ضروری ملی ٹینٹ گروپوں کا مکمل صفایا کیا جائیگا | پولیس سربراہ کا ڈوڈہ، کشتواڑ و رام بن میں سیکورٹی صورتحال اور انسداد ملی ٹینسی آپریشنز کا جائزہ
خطہ چناب

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?