Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

کارروائی تحریک کو دبانے کی سازش:حریت

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 26, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر// حریت کانفرنس کے دونوں حصوں نے این آئی اے کے ہاتھوں حریت لیڈران کی گرفتاری اور انہیں ریمانڈ پر جیل بھیجنے پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے اسے تحریک آزادی کو بدنام کرنے اور لوگوں کو قیادت سے متنفر کرنے کی سازش سے تعبیر کیا ہے ۔ حریت(گ) ترجمان نے کہا کہ این آئی اے  کو حریت پسند قیادت کے خلاف ایک جنگی ہتھیار کے طور استعمال کیا جارہا ہے تاکہ وہ لوگوں کے تحریک آزادی سے متعلق ان کے جذبات کی ترجمانی کرنے سے باز رہیں۔ترجمان نے الزام عائد کیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو اس کے حقیقی پس منظر میں حل کرنے کے بجائے دھونس دبائو سے کام لے رہی ہے اور جموں کشمیر کی آزادی پسند قیادت اور عوام کے خلاف زعفرانی ایجنڈے پر کاربند ہیں ۔ حریت نے قائدین کی گرفتاریوں اور انہیں دہلی کی عدالت میں پیش کرنے پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور اس کے مقامی حامی حریت قیادت کو نفسیاتی دبائو میں لانے کے لئے فرضی اور بے بنیاد الزامات کا سہارا لے رہے ہیں ،حالانکہ تلاشی کاروائیوں کے دوران انہیں کوئی ایسی خاص چیز نہ ملی جس کی بنیاد پر وہ قائدین کے خلاف الزام ثابت کرسکیں ۔حریت نے کہا کہ ان کاروائیوں کا مقصد اس کے سوا اور کچھ نہیں کہ حریت قائدین عوام کے جزبہ آزادی کی ترجمانی کا فریضہ ترک کریں اور اس طرح ریاست میں ڈھائے جارہے بھارتی مظالم پردہ پڑ جائے اور عالمی برادری اصل حقائق سے بے خبر رہ جائے ۔ حریت نے اپنے بیان میں کہا کہ اگر اس سلسلے کو فوری طور بند نہ کیا گیا تو وہ عوام کو اعتماد میں لے کر اس کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی بیان میںکہا گیاکہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی قراردادوں کے علاوہ امریکہ، ایران، چین، روس ،ترکی OIC چشم دیدگواہ ہیں کہ مسئلہ کشمیر ایک حقیقت ہے اور اس سلسلے میں ہم نے بارہا ان کی مداخلت کے لئے خواہش کا اظہار بھی کیا ہے اور ہمیں امید ہے بین الاقوامی برادری ہم سے کئے گئے وعدئوں کا پاس لحاظ رکھنے کے لئے ثالثی کا رول ادا کریں گے اور برصغیر میں بڑھتے ہوئے تنائو اور جنگی جنوں کو ختم کرنے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کریں گے ۔اس دوران  حریت (ع)نے بھارت کی تفتیشی ایجنسیNIA کی طرف سے گرفتار کئے گئے مزاحمتی رہنمائوں کودلی کی ایک عدالت کی طرف سے 10دن کے ریمانڈ پر دینے کے فیصلے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیادت کو اس بات کا خدشہ ہے کہ جعلی اور بے بنیاد کیسوں میں ملوث کر کے ان کو دوران انٹروگیشن ان پر دبائو اور ہراسانیوں کے بل پر جھوٹی گواہی حاصل کی جا سکتی ہے جس کو ان کے خلاف عدالت میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حریت نے کہا کہ جس طریقے سے ہندوستان میڈیا میں اس معاملے کو اچھالا جا رہا ہے اس سے یہ بات عیاں ہے کہ اس کا مقصد بھارتی رائے عامہ کو گمراہ کر کے ان کو کشمیر مخالف بنانا ہے تاکہ بھارت میں حکمران جماعت اس سے سیاسی فائدہ حاصل کر سکے۔ حریت کانفرنس نے کشمیری عوام کی جانب سے ہمہ گیر ہڑتال کرکے اپنا احتجاج درج کرانے پر عوا م کی سراہناکی اور کہا کہ اتحا و یکجہتی کا بھر پور مظاہرہ ہی ہمارا سب سے بڑا ہتھیار ہے اور اسی سے ہم اپنے حریف اور مخالف کو شکست دے سکتے ہیں۔دریں اثنا حریت ترجمان نے حریت چیرمین میرواعظ عمر فاروق اور بزرگ مزاحمتی رہنما سید علی شاہ گیلانی کی مسلسل خانہ نظر بندی اور لبریشن فرنٹ کے چیرمین محمد یاسین ملک کی بار بار گرفتاری کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے حددرجہ آمرانہ اور سیاسی انتقام گیری قرار دیا۔ 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

کشمیرمیںسیب کی معیشت کوشدیدموسمی تغیر کا سامنا وادی کے باغات پتوں کی بیماریوںکی گرفت میں،کاشتکاروں کو فصل کے نقصان کا خدشہ
صنعت، تجارت و مالیات
پونچھ کے کلائی علاقہ میں بس بے قابو ہو کر حادثے کا شکار | 8افراد زخمی،زخمی ضلع ہسپتال پونچھ میںداخل ،ڈرائیور فرار
پیر پنچال
میڈیکل اسٹیبلشمنٹ کا لائسنس منسوخ
جموں
جموں اور بٹوت میں2پٹواری رشوت لیتے ہوئے گرفتار
جموں

Related

صفحہ اول

ستواری جمو ں میں پولیس فائر نگ سے نوجوان کی ہلاکت|| مجسٹریل انکوائری کا حکم واقعہ کی تحقیقات کیلئےپولیس کی جانب سے ایس آئی ٹی قائم،2اہلکار معطل

July 25, 2025
صفحہ اول

ملک میں 200 ڈے کیئر کینسر سینٹر وں کا قیام جموں و کشمیر اور لداخ میں 8مقامات کی نشاندہی

July 25, 2025
صفحہ اول

پونچھ میں بارودی سرنگ دھماکہ اگنی ویر ہلاک، جے سی او سمیت2زخمی

July 25, 2025
تازہ ترینصفحہ اولکشمیر

جموں میں محمد پرویز کی ہلاکت پر عمر عبداللہ کا اظہار افسوس، تحقیقات کا کیا مطالبہ

July 25, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?