سرینگر//بھارت میں تعینات پاکستان کے سینئرسفارتکاراورہائی کمشنر عبدالباسط نے قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لے لی جس کے بعد اسلام آبادنے عبدالباسط کی جگہ سہیل محمود کو نئی دلی میں ہائی کمشنر تعینات کردیا۔ عبدالباسط پاکستانی دفتر خارجہ میں جونیئرافسر کی بطور سیکریٹری تعیناتی پر نالاں تھے جبکہ پاکستانی ہائی کمشنر نے تہمینہ جنجوعہ کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ عبدالباسط نے بھارت میں ہی کام جاری رکھنے کی استدعا کی تھی لیکن مسترد کرکے ان کی جگہ پر سہیل محمود کو تعینات کردیاگیا جس پر عبدالباسط نے دلبرداشتہ ہوکرقبل ازوقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا اوروزیراعظم نے عبدالباسط کی ریٹائرمنٹ سے متعلق درخواست منظورکرلی۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت میں پاکستانی کمشنر عبدالباسط نے اپریل 2018 میں ریٹائرہوناتھا۔