Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

پاناما کیس: نواز شریف نااہل قرار، وزارتِ عظمیٰ سے مستعفی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: July 29, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
اسلام آباد//سپریم کورٹ نے شریف خاندان کے خلاف پاناما لیکس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔ جس کے بعد نواز شریف کی قومی اسمبلی کی رکنیت ختم کی گئی اور وہ عہدے سے مستعفی ہوئے ،اسکے ساتھ ہی وفاقی کابینہ بھی تحلیل ہوئی۔ سپریم کورٹ نے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور رکن قومی اسمبلی اور نواز شریف کے داماد کیپٹن (ر) صفدر کو بھی نا اہل قرار دیدیا۔ملکی تاریخ کے اس سب سے بڑے کیس کا حتمی فیصلہ عدالت عظمیٰ کے کمرہ نمبر 1 میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز افضل خان، جسٹس شیخ عظمت سعید، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے سنایا۔فیصلہ سنانے سے قبل ججز نے اپنے چیمبر میں مشاورت کی۔عدالت عظمٰی کے 5 رکنی بینچ کے سربراہ سینئر ترین جج جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ابتدا میں 20 اپریل کے فیصلے کا حوالہ دیا، جس کے بعد جسٹس اعجاز افضل نے فیصلہ پڑھ کر سنایا، جس کے تحت پانچوں ججوں نے متفقہ طور پر وزیراعظم نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا۔عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ وزیراعظم نے غلط معلومات فراہم کیں، وہ صادق اورامین نہیں رہے، الیکشن کمیشن نااہل قرار دیے گئے افراد کی نا اہلی کا نوٹی فکیشن جاری کرے، وزیر اعظم فوری عہدہ چھوڑدیں اور صدرمملکت جمہوری تسلسل کو یقینی بنائیں۔الیکشن کمیشن نے فیصلے کے مطابق نواز شریف کی اسمبلی کی رکنیت ختم کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ۔  عدالتی فیصلے کے بعد نواز شریف اپنی تمام تر ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوگئے اور کابینہ تحلیل ہوگئی۔ عدالت عظمیٰ نے قومی احتساب بیورو (نیب) کو 6 ہفتے میں جے آئی ٹی رپورٹ پر نواز شریف کے خلاف ریفرنس داخل کرنے کی بھی ہدایت کی اور تمام مواد احتساب عدالت بھجوانے کا حکم دے دیا۔عدالتی بینچ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نواز شریف کے صاحبزادوں حسن نواز، حسین نواز، صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کیا جائے۔چیف جسٹس آف پاکستان سے فیصلے پر عملدرآمد اور نگرانی کے لیے اْسی عدالت کے جج کو نامزد کرنے کی درخواست کی گئی تاکہ نیب اور احتساب عدالت کی کارروائی کی بھی نگرانی کی جاسکے۔سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو وزیر خزانہ اسحٰق ڈار اور رکن قومی اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو بھی ڈی سیٹ کرنے کی ہدایت کردی۔وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے اثاثے، آمدنی سے زائد ہونے کی بناء پر انہیں ڈی سیٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔
 
 
 
 

شہباز شریف کے نام پر غور

آج حتمی فیصلہ کیا جائیگا

اسلام آباد//پاناما کیس کے فیصلے کے بعد سپریم کورٹ کی جانب سے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے بعد پاکستان مسلم لیگ نواز کے مشاورتی اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے پر غور کیا گیا۔وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں اگلے وزیراعظم کے حوالے سے غور کیا گیا جہاں وزیراعظم نے شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی تجویز پیش کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے بتایا کہ نواز شریف کی نشست پر قومی اسمبلی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو انتخاب لڑایا جائے گا جس کی توثیق مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے بھی کردی ہے۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کے لئے حمزہ شہباز اور رانا ثنااللہ کے ناموں پر غور کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں حتمی مشاورت کے بعد فیصلہ نواز شریف خود کریں گے جبکہ اتحادیوں نے نواز شریف کے ہر فیصلے کی تائید کا عندیہ دے دیا۔مسلم لیگ نواز نے آج سہ پہر چار بجے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا جس کے دوران سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا۔
 

 

Contents
شہباز شریف کے نام پر غورآج حتمی فیصلہ کیا جائیگا
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شمالی کمان سربراہ کا ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ کا دورہ سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ، فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی
جموں
اپنی دیرینہ مانگوں کے حل کا مطالبہ لیکر صوبہ جموں کے صفائی کرمچاری پیدل مارچ پر سرینگر کی طرف روانہ
خطہ چناب
زون رام بن اور بٹوت کو چھوڑ کر رام بن ضلع میں تعلیمی ادارے بند رہے
خطہ چناب
ڈوڈہ ضلع میں تیسرے روز بھی شدید بارشیں | ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں زیر آب،ایڈوائزری جاری
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

پیر پنچال میں طوفانی بارشوں سے تباہی||مٹی کا تودا خیمے پر گرا، 2لقمہ اجل ایک نو عمر لڑکے کو بچا لیا گیا،قومی شاہراہ بحال،کشتواڑسنتھن سڑک کھول دی گئی

July 23, 2025
صفحہ اول

شاہراہ 4گھنٹوں تک بند

July 23, 2025
صفحہ اول

نائب صدرکاانتخاب الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کیں

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

چیف جسٹس آف انڈیا پہلی بار کشمیر کا دورہ کریں گے

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?