Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

داخلہ سیکریٹری کے زیر صدارت اہم اجلاس،وزیر اعظم پیکیج پر تبادلہ خیال

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 1, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
11 Min Read
SHARE
سرینگر//مرکزی داخلہ سیکرٹری راجیو مہاریشی نے جموں وکشمیر حکومت کی وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج کے تحت ریاست میں اہم ترقیاتی کاموں پر ناموافق حالات کے باجود مناسب ترقی کے لئے ریاستی حکومت کی ستائش کی۔مرکزی داخلہ سیکرٹری پی ایم ڈی پی 2015 پروجیکٹوں کی عمل آوری کا جائزہ لینے کے لئے طلب کی گئی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں اِن باتوں کا اظہار کیا۔  مرکزی داخلہ سیکرٹری نے کہا کہ چند ایک پروجیکٹوں میں کچھ چھوٹے تکنیکی مسائل ہیں جنہیں مناسب سطح پر مرکزی حکومت کے متعلقہ وزارتوں کے ساتھ اٹھایا جائے گا تاکہ ان پروجیکٹوں پر جاری کام میں سرعت لائی جاسکے۔ مرکزی ٹیم جو کل یہاں وارِد ہوئی میں او ایس ڈی برائے مرکزی وزارت ِداخلہ راجیو گوبا، مرکزی سیکرٹری برائے وزارت سکل ڈیولپمنٹ کے پی کرشنن، مرکزی سیکرٹری برائے امور نوجوان و کھیل آئی سری نواس ،جوائنٹ سیکرٹری برائے وزارت داخلہ گنیش کمار اور داخلہ صحت و خاندانی بہبود ترقی انسانی وسائل ، امور نوجوان و کھیل کود ، زراعت و خاندانی بہبود ، سیاحت ،شہری ترقی، دفاع ، پارچہ جات ،سڑک ٹرانسپورٹ و شاہراہ ، خزانہ ، بجلی ،دیہی ترقی ، آبی وسائل ،جدید و قابل تجدید توانائی ، سکل ڈیولپمنٹ وزارتوں اور نیتی آیوگ کے اعلیٰ افسران شامل ہیں۔ میٹنگ میں مختلف محکموں کے انتظامی سیکرٹری مشتمل وفد جس کی قیادت ریاست کے چیف سیکرٹری بی بی ویاس کر رہے تھے کے علاوہ ڈائریکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر ایس پی وید اور جموں / کشمیر صوبوں کے ڈویژنل کمشنران موجود تھے۔واضح رہے پی ایم ڈی پی کے تحت ریاست میں مختلف مرکزی وزارتو ں اور ریاست کے مختلف محکموں کے ذریعے 63پروجیکٹوں کو عملا یا جارہا ہے۔اب تک 80068کروڑ روپے کے اعلان شدہ وزیر اعظم ترقیاتی پیکیج میں سے 62236کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں ۔ پیکیج کا اعلان وزیر اعظم نریندر مودی نے سرینگر میں 7نومبر 2015کو منعقدہ عوامی جلسے میں کیا تھا۔ آج منعقدہ میٹنگ میں پی ایم ڈی پی کے تحت شروع کئے گئے پروجیکٹوں پر جاری کام کا مفصل جائزہ لیا گیا۔پروگرام جموں و کشمیرمیں بنیادی ڈھانچے بشمول سڑک رابطہ ، بجلی ، صحت ، تعلیم ،سیاحت ، کی توسیع کے لئے شروع کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ سیلاب سے متاثرین کی امداد اور باز آباد کاری کے لئے اضافی مدد بہم رکھنا بھی پروگرام کا مقصد تھا۔ریاستی چیف سیکرٹری نے مرکزی داخلہ سیکرٹری کو مختلف شعبوں کے تحت مالی و طبعی حصولیابیوں کے بارے میں تفصیل دی۔ میٹنگ کو مطلع کیا گیا کہ 80,000کروڑ روپے کے پیکیج میں سے قریباً 40,000 کروڑ روپے سڑک کے بنیادی ڈھانچہ بشمول جموں اور سرینگر کے لئے دو نیم رِنگ روڑس اور اہم شاہراہوں کی توسیع کے لئے مختص رکھے گئے ہیں۔پی ایم ڈی پی کے تحت اٹھائے گئے سڑک رابطہ پروجیکٹوں میں بھارت مالا کے تحت 105کلومیٹر سڑک مسافت کی سڑکیں سیاحتی سڑک رابطہ سہولیات کے تحت 2700کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کی جارہی ہیں ۔ اس کے علاوہ زوجیلہ ٹنل کی تعمیر پر 9090کروڑ روپے اور کرگل ۔زانسکار  سڑک کی توسیع پر 4200کرو ڑروپے صرف کئے جارہے ہیں ۔ اسی طرح سرینگر۔ شوپیاں ۔ قاضی گنڈ شاہراہ پر 1800کروڑ روپے ، جموں ۔اکھنور ۔ پونچھ سڑک کی توسیع پر 1500کروڑ روپے ، چنانی ۔ سدھ مہادیو ۔ گوہاں سڑک 2100کروڑ روپے ، درہ لچھہ لنگہ اور ٹینگ لانگ درے پر ٹنلوں کی تعمیر پر 5000کروڑ روپے ، جموںمیں نیم رِنگ روڑ کی تعمیر کے لئے 1400کروڑ روپے ، سرینگر میں نیم رنگ روڑ کی تعمیر پر 1860کروڑ روپے ، بٹوت ۔ کشتواڑ ۔ سنتھن پاس ۔ اننت ناگ سڑک کو دورویائے بنانے کے لئے 130کروڑ روپے ، ادھمپور ۔ رام بن سڑک کے لئے 2137کروڑ روپے ، رام بن ۔ بانہال سڑک کے لئے 2169اور قومی شاہراہ کے سرینگر۔ بانہال بشمول ٹنل کو چار رویہ بنانے کے لئے 2121کروڑ روپے مختص رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ سرینگر۔  اوڑی ۔ کمان پوسٹ سڑک کی توسیع اور سرینگر۔ لیہہ سڑک کو چار رویہ بنانے کیلئے 233کروڑ روپے اور نیمو ۔ پدم ۔ درچہ سڑک کی توسیع کیلئے 1707کروڑ روپے پروگرام کے تحت مختص رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ بجلی جدید قابل تجدید توانائی کے لئے 11708کروڑ روپے مختص رکھے گئے ہیں جس میں بجلی کے بنیادی ڈھانچے اور تقسیم کاری نظام ، سولر پاور اور چھوٹے پیمانے پن بجلی کی توسیع شامل ہیں۔بجلی کے تقسیم کاری شعبے کے تحت تقسیم کاری نظام کے لئے ریاست کے بڑے شہروں اور سیاحتی منازل میں بجلی کے تقسیم کاری نظام کے لئے بنیاد ی ڈھانچے کی توسیع کے لئے  3790 کروڑ روپے مختص رکھے گئے ہیں۔یہ ڈی ڈی یو جی جے وائی اور آئی پی ڈی ایس کے تحت جموں وکشمیر ریاست کے لئے معمول کے مطابق رقومات کی فراہمی کے علاوہ ہے۔ پیکج کے تحت سمارٹ گرڈس  اور سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے لئے 105کروڑ روپے، 4153کروڑ روپے پکل ڈل پن بجلی پروجیکٹ جبکہ 1115 سرینگر ۔ لیہہ 200کے وی ٹرانسمیشن لائن کے لئے مختص رکھے گئے ہیں ۔اسی طرح 7854کروڑ روپے سیلاب سے متاثرین کی امداد تعمیر نو اور سیلاب سے بچائو کاموںکے لئے مختص رکھے گئے ہیں جن میں  1458کروڑروپے دریائے جہلم اور اس کی معاون ندیوں پر سیلاب سے بچائو کے کام بھی شامل ہیں۔ریاست میں سیاحتی شعبے کی ترقی کے لئے نئے پروجیکٹوں بشمول ٹورسٹ سرکٹوں کے قیام اور 50سیاحتی دیہات کے قیام کے لئے 2241 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ریاست میں طبی سہولیات میں بہتری لانے جس میں جموں اور کشمیر میں دو ایمز  سطح کے ہسپتالوں کا قیام اور دیگر طبی اداروں اور ابتدائی طبی مراکز میں بنیاد ی ڈھانچے کے قیام کے لئے مدد فراہم کرنا بھی شامل ہے ،کے لئے 4900کروڑ روپے رکھے گئے ہیں ۔پیکیج کے تحت ریاست میں بلدیاتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لئے 1600کروڑ روپے ، باغبانی شعبے کی ترقی کے لئے 529کروڑ روپے ، ڈل اور نگین جھیلوں کے تحفظ کے لئے 273کروڑ روپے ، جموں میں آئی آئی ایم کیمپس کے قیام کے لئے 1000کروڑ روپے ، جموںمیں آئی آئی ٹی کے لئے 1000کروڑ روپے ، سرینگر میں این آئی ٹی کی جدید کاری کے لئے 1000کروڑ روپے ،لڑکیوں کے لئے ہوسٹلوں کی تعمیر کے لئے 50کروڑ روپے ،جدید حفاظتی نظام کے لئے 500کروڑ روپے ،پی او کے اور چھمب سے بے گھر ہوئے 36384کنبوں کو یکوقتی معاوضہ کی فراہمی کے لئے 1000کروڑ روپے ، پانچ نئی آئی آر پی بٹالین کے لئے 300کروڑ روپے ،ایس پی اوز کے ماہانہ مشاہرے کو 3000روپے سے 6000روپے بڑھانے کے لئے 450کروڑ روپے ، حمایت سکیم کے تحت 1لاکھ نوجوانوں کو پیلسمنٹ منسلک سکیم کے ذریعے تربیت فراہم کرنے کی کوششوں میں سرعت لانے کے لئے 250کروڑ روپے ، پشمینہ کی ترقی کے لئے 50کروڑ روپے ،ریاست میں کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کے لئے 200کروڑ روپے شامل ہیں۔مرکزی داخلہ سیکرٹری نے کاموںمیں مزید سرعت لانے کی ہدایت دیتے ہوئے پی ایم ڈی پی کی موثر عمل آوری کے لئے مرکزی حکومت کی طرف سے ہرممکن امدا د بہم رکھنے کی یقین دہانی دی۔ بعد میں داخلہ سیکرٹری نے جموں وکشمیر پولیس ، سول انتظامیہ ، فوج ، نیم فوجی دستوں اور دیگر حفاظتی ایجنسیوں کے ساتھ منعقدہ میٹنگ میں ریاست کی حفاظتی صورت حال کا جائز ہ لیا۔ چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، ڈائریکٹرجنرل پولیس کے علاوہ حفاظتی ایجنسیوں اور نیم فوجی دستوں کے اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔
 
 
مرکزی سیکرٹریوں کی وزیر اعلیٰ سے ملاقات ،ترقیاتی منصوبے زیر بحث آئے
سرینگر//مرکزی سیکرٹریوں کا ایک گروپ مرکزی داخلہ سیکرٹری راجیو مہرشی کی قیادت میں وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے ملاقی ہوا اور انہیں ریاست میں مختلف مرکزی وزارتوں کے ترقیاتی منصوبوں کی عمل آوری کے بارے میں تفصیل دی۔ وزیر اعلیٰ نے مرکزی سیکرٹریوں کو مختلف وزارتوں کے ذریعے ریاست کے لئے رقومات کی واگذاری میں سرعت لانے کے لئے کہا تا کہ ترقیاتی کاموں کی عمل آوری میں تیزی لائی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں کام کاج کے مختصر سیزن کے مد نظر رقومات کی واگذاری میں مزید سرعت لانی لازمی ہے۔محبوبہ مفتی نے سکل ڈیولپمنٹ، کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے علاوہ بجلی، شہری ترقی اور دیگر اہم شعبوں کے بنیادی ڈھانچے کی توسیع میں بھی سرعت لانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ترقی اُن کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اوران کی ترقی کے لئے وضع کی گئی کوئی بھی سکیم یا پروگرام کی عمل آوری میں سرعت لائی جانی چاہئے۔اس موقعہ پر وزیر اعلیٰ کو اس ضمن میں مختلف وزارتوں کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیل دی گئی۔ انہوں نے نوجوانوں کی سکل ڈیولپمنٹ اور ایمپلائیبلٹی کے لئے انکیوبیشن سینٹروں کے قیام پر خصوصاً زور دیا۔محبوبہ مفتی نے ریاست میں پیلٹ سے مضروب متاثرین کے لئے مخصوص سکل ڈیولپمنٹ تیار کرنے کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے ریاست میں مختلف کھیل کود کے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹوں کے لئے معقول اور بروقت رقومات کی فراہمی کے علاوہ سپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ایک ریجنل یونٹ کے قیام پر بھی زور دیا ۔وزیر اعلیٰ کے صلاحکار پروفیسر امیتابھ مٹو ، چیف سیکرٹری بی بی ویاس، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری روہت کنسل اور دیگر اعلیٰ افسران میٹنگ میں موجود تھے۔
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

شمالی کمان سربراہ کا ڈوڈہ ، رام بن اور کشتواڑ کا دورہ سیکورٹی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ، فوجی اہلکاروں کی حوصلہ افزائی
جموں
اپنی دیرینہ مانگوں کے حل کا مطالبہ لیکر صوبہ جموں کے صفائی کرمچاری پیدل مارچ پر سرینگر کی طرف روانہ
خطہ چناب
زون رام بن اور بٹوت کو چھوڑ کر رام بن ضلع میں تعلیمی ادارے بند رہے
خطہ چناب
ڈوڈہ ضلع میں تیسرے روز بھی شدید بارشیں | ندی نالوں میں طغیانی، رابطہ سڑکیں زیر آب،ایڈوائزری جاری
خطہ چناب

Related

صفحہ اول

پیر پنچال میں طوفانی بارشوں سے تباہی||مٹی کا تودا خیمے پر گرا، 2لقمہ اجل ایک نو عمر لڑکے کو بچا لیا گیا،قومی شاہراہ بحال،کشتواڑسنتھن سڑک کھول دی گئی

July 23, 2025
صفحہ اول

شاہراہ 4گھنٹوں تک بند

July 23, 2025
صفحہ اول

نائب صدرکاانتخاب الیکشن کمیشن نے تیاریاں شروع کیں

July 23, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

چیف جسٹس آف انڈیا پہلی بار کشمیر کا دورہ کریں گے

July 23, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?