Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
صفحہ اول

انٹرنیٹ و ریل خدمات معطل

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 2, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر // لشکر طیبہ کے چیف کمانڈر ابو دوجانہ کی اپنے ایک ساتھی سمیت سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہوئی ہلاکت کے بعد تمام مواصلاتی کمپنیوں بشمول سرکاری مواصلاتی کمپنی بی ایس این ایل کی موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو احتیاطی اقدامات کے طور پر معطل کردیا گیا ہے ۔جبکہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر انتظامیہ نے بدھ کو وادی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ادھر کشمیر یونیورسٹی نے  بھی2اگست کو ہونے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دئے ہیں ۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات کو احتیاطی اقدام کے طور پر اگلے احکامات تک کیلئے معطل کیا گیا ہے‘۔ سرکاری ذرائع نے بتایا اگرچہ انتظامیہ نے منگل کی صبح صرف جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں موبائیل انٹرنیٹ خدمات معطل کی تھیں، تاہم بعدازاں ابودوجانہ کی ہلاکت کے خلاف جنوبی کشمیر کے مختلف حصوں میں پرتشدد احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھنے کے پیش نظر پوری وادی میں یہ خدمات دوپہر قریب بارہ بجے منقطع کی گئیں۔ براڈ بینڈ انٹرنیٹ خدمات کو تاہم معطلی سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ اقدام احتیاطی طور پر سوشل میڈیا پر کسی بھی طرح کی افواہوں کو پھیلنے سے روکنے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔اس دوران صوبائی انتظامیہ نے ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر بدھ کو وادی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ لیا ہے ۔صوبائی کمشنر کشمیر بصیر خان نے کشمیر عظمیٰ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ممکنہ احتجاجی مظاہروں کے پیش نظر احتیاطی طور پر بدھ کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دوران حساس علاقوں میں بندشیں عائد رہیں گئی ۔اس دوران معلوم ہوا ہے تعلیمی اداروں کوبندرکھنے کیساتھ ساتھ کشمیروادی کے حساس علاقوں میں دفعہ144کے تحت بندشیں بھی عائدکی جاسکتی ہیں ۔اس دوران یونیورسٹی نے آج یعنی 2اگست کو ہونے والے تمام امتحانات کو بھی ملتوی کر دیا ہے ۔یونیورسٹی کے ترجمان نے بتایا کہ 2اگست کو کشمیری یونیورسٹی کی طرف سے لئے جانے والے تمام امتحانات کو ملتوی کر دئے گے ہیں کیونکہ ہڑتال کی وجہ سے طلاب کو ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہو گا ۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات کیلئے اگلی تاریخوں کا علان بعد میں کیا جائے گا ۔ادھربڈگام اور بانہال کے درمیان چلنے والی ریل خدمات بھی منگل کو مسلسل تیسرے دن بھی معطل رہیں۔ یہ خدمات اتوار کے روز جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹہاب میں ایک مسلح تصادم کے دوران دو جنگجوؤں کی ہلاکت کے تناظر میں تشدد بھڑک اٹھنے کے خدشے کے پیش نظر معطل کی گئی تھیں۔اگرچہ ریلوے حکام کے مطابق ان خدمات کو منگل کے روز بحال کیا جانا تھا، لیکن ضلع پلوامہ میں منگل کی صبح ایک اور مسلح تصادم میں مزید جنگجوؤں کی ہلاکت کے پیش نظر ریل خدمات کو بدستور معطل رکھا گیا۔ تاہم بڈگام اور شمالی کشمیر کے بارہمولہ کے درمیان ریل گاڑیاں معمول کے مطابق چل رہی ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

موسمی خوشگواری کے ساتھ بیماریوں کا خطرہ ڈینگو، ہیٹ سٹروک اور فلو کا بڑھتا خدشہ،عوام محتاط رہیں
جموں
قومی شاہراہ معمول کے ٹریفک کیلئے بحال امرناتھ یاترا اور مسافر گاڑیوں کا دوطرفہ ٹریفک میں سفر
خطہ چناب
سنگلدان بازارسڑک کی حالت ابتر بیکن کی غفلت شعاری ، مقامی لیڈران بھی خاموش
خطہ چناب
جموں وکشمیر میں پہلی باربلاور میں چائے کے باغات کی مہم شروع
جموں

Related

صفحہ اول

بجلی ملازمین کیلئے سولر پینل کی تنصیب لازمی قرار|| تنخواہیں روکنے کا انتباہ فیلڈ افسران کو وجہ بتائو نوٹسز جاری، مقررہ مدت کے اندر مطلوبہ اہداف حاصل کرنیکی ہدایت

July 24, 2025
صفحہ اول

جموں میں پولیس فائرنگ نوجوان ہلاک، لواحقین کا احتجاج

July 24, 2025
صفحہ اول

امسال 21جولائی تک مختلف ایئر لائنز میں 183تکنیکی خرابیاں پیدا:حکومت

July 24, 2025
برصغیربین الاقوامیتازہ ترینصفحہ اول

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دوہرا معیار برداشت نہیں کیا جائے گا: ہندوستان-برطانیہ

July 24, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?