Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

دیہی علاقوں میں سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کیلئے تیاریوں کا جائیزہ

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 17, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
سرینگر//وزیر برائے دیہی ترقی، پنچائتی راج نظام اور قانون و انصاف عبدالحق نے کل دیہی علاقوں میں رورل سینی ٹیشن، دیہی ترقی محکمہ اور قومی دیہی روز گار مشن کے تحت جاری سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کے لئے تیاریوں کا کل یہاں شیر کشمیر انٹر نیشنل کنونشن سینٹر میں منعقد ہ میٹنگ میں جائیزہ لیا۔ میٹنگ میں ناظم دیہی ترقی کشمیر، ناظم دیہی ترقی جموں، ڈائریکٹر رورل سینی ٹیشن، مشن ڈائریکٹر قومی دیہی روز گار مشن اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔دوران میٹنگ وزیر نے افسران کو بلاک سطح پر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ پلان کی تنصیب کے لئے جگہ کی نشاندہی کرنے کے عمل میں تیزی لانے کی ہدایت دی تا کہ ضلع سطح پر سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا بوجھ کم ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ ویسٹ منیجمنٹ حکومت کے لئے ایک بہت بڑا چیلنج بن گئی ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایک جامع میکانزم پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ نے جموں صوبہ کے بشناہ بلاک میں کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے عمل کو غیر مرکوز کیا ہے جس کے تحت گھریلو کوڑا کرکٹ کو الگ طور کمپوسٹ کیا جاتا ہے اور س طرح محفوظ طور اسے ٹھکانے لگایا جاتا ہے اور پورے عمل کے لئے ایم جی نریگا کے تحت رقومات فراہم کی جاتی ہیں۔وزیر نے مزید کہا کہ پروجیکٹ کا مقصد ماحول کو صاف اور صحت مند رکھنے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کے لئے بھی روز گار کے مواقعے فراہم کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ سے کوڑا کرکٹ کاجمع کرنے کی برسوں پرانی روائت کو ختم کیا جارہا ہے اور اس کے برعکس اسے آمدن کے حصول کا ذریعہ بھی بنایا جارہا ہے۔محکمہ دیہی ترقی نے درجنوں مقامی ورکروں کو کوڑا کرکٹ کو جمع کر کے الگ الگ کرنے کے لئے کام پر لگایا ہے۔ کوڑا کرکٹ جمع کرنے کے بعد غیر حیاتیاتی اشیاء بشمول پلاسٹک، کاغذ، ٹین اور پولیتھن وغیرہ کو پیک کر کے ری سائکلنگ کے لئے بھیجا جاتا ہے۔عبدالحق نے کہا کہ یہی عمل دیگر بلاکوں میں بھی ماحول کو صاف و شفاف بنانے کے لئے ا ختیار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت دیہی علاقوں میں ویسٹ منیجمنٹ کے لئے کوئی معقول میکانزم نہیں ہے اور کوڑا کرکٹ کو کھلے میدانوں اور ندیوں کے کناروں پر جمع کیا جاتا ہے اس طرح آبی ذخائیر آلودہ ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت عنقریب پنچائتی سطح پر کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے ایک میکانزم اختیار کرہی ہے اور حکومت کوڑا کرکٹ کو اصل جگہ پر بھی الگ کرنے کی لوگوں کو ترغیب دے گی۔وزیر نے افسران کو اراضی کی نشاندہی اور دیگر لوازمات کے حصول  کے عمل میں سرعت لانے کے لئے کہا تا کہ کوڑا کرکٹ کو ٹھکانے لگانے کا عمل جلد شروع کیا جاسکے۔افسروں نے وزیر کو اس عمل کے بارے میں تفصیل دیتے ہوئے یقین دلایا کہ یہ عمل مقررہ مدت کے اندر ہی پایۂ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?