Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
شہر نامہ

خالد بشیر کی کتاب کی رسمِ رونمائی، ایس پی کالج میں تقریب

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: August 18, 2017 2:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
5 Min Read
SHARE
 سرینگر//ریاست کے سرکرہ قلمکار اور سابق  بیرو کریٹ خالد بشیر کی تحریز کردہ تازہ کتاب’Exposing the Myth behind the Narrative:KASHMIR‘(کشمیر۔۔۔بیانیہ کے پس پردہ خرافات کی افشائی) کی رونمائی جمعرات کو ایس پی کالج کے آڈیٹوریم میں انجام دی گئی ۔کتاب میں کشمیر کے اس تاریخ کے حوالے سے اس بیانیہ کو مسترد کردیا گیا ہے ،جس کے مطابق کشمیر میں اسلام کی آمد اور مسلمانوں کی شناخت کو ظلم و جبر کے استعمال سے معنون کیا گیا ہے ۔412صفحات پر مشتمل اس کتاب میں کلہن ،جون راج اور شری ور جیسے مورخین کی جانب سے کشمیر اور کشمیریوں کے حوالے سے قائم کئے گئے بیانیہ کے تضادات کی نشاندہی کی گئی ہے۔کتاب میں 1990کے بعد کشمیر کے بارے میں قلمکاروں کے ایک حلقے کی جانب سے حقائق کو توڑ مروڑ کر کشمیری پنڈتوںکی ہجرت کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرانے کے الزامات کو بھی حقائق کے اظہار سے مسترد کردیا گیا ہے ۔اس موقعہ پر مقررین نے واضح کیا کہ کشمیر صدیوں تک ہر دور میں زیر تسلط رہا ہے اور مختلف ادوار میں حکمرانوں نے اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے کشمیری مسلمانوں کے بارے میں ان غلط بیانیوں کو تقویت دی گئی ہے اور فی الوقت یہی غلط بیانیہ بھارتی سیاستدانوں اور میڈیا کے ایک حصہ کی زبان بن گئی ہے ۔کتاب میں کہا گیا ہے کہ کشمیر کے اندر اسلام کے پھیلائو کو جبر و تشدد کا نتیجہ قرار دیا جاتا ہے لیکن کشمیر سے بدھ مت کے مکمل خاتمہ پر کم و بیش سبھی قدیم مورخین خاموش ہیں کہ یہ کس طرح ہوا ۔کتاب میں کلہن کی راج ترنگی میں کئی تضادات کی نشاندہی کی گئی ہے جس میں ایک تھاد یہ بھی ہے کہ موصوف نے کشمیر کی آبادی کو کئی کروڑ سے تعبیر کیا تھا جبکہ ہزاروں برس قبل یہ ناممکن تھا ۔تقریب کی صدارت تاریخ کے معروف استاد پروفیسر عبدالقیوم رفیقی نے کی جبکہ سرکدرہ صحافی محمد سعید ملک مہمان خصوصی تھے ۔اس موقعہ پر صحافی محمد سعید ملک نے کہا کہ مذکورہ کتاب میں تین زمروں پر بات کی گئی ہے جن میں تاریخ، کشمیری پنڈتوں اور انخلا ء اور میڈیا کے منفی رول کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کتاب تاریخی پس منظر میں کشمیری پندتوں کے انخلاء کے غلط قصوں پر سوالیہ نشان لگاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب میں کشمیری پنڈتوں کے انخلا ء کے ساتھ جوڑے گئے قصوں کو بھی غلط ثابت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مزکورہ کتاب میں میڈیا کی جانب سے منفی رپوٹنگ کا تذکرہ بھی کیا گیا ہے جن میں کئی کشمیری صحافیوں کا نام بھی لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ کتاب میں تاریخ کے پس منظر میں موجودہ صورتحال کو سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کی خصوصیت تحقیق اور حقائق کو پیش کرنے کی جرات ہے۔اس موقعہ پرخالد بشیر احمدنے کتاب کے کچھ اوراق پڑھے جبکہ شہناز بشیر ،طارق بٹ اور نصیر احمد گنائی نے کتاب پر تبصرہ کیا۔سرکردہ صحافی یوسف تقریب کے آخر پر شکریہ کی تحریک پیش کی ۔ تقریب کااہتمام   آزادی تحریرکے حامل گروپ ’قلم بردار ‘  ، جس میں کئی سرکردہ قلم کار صحافی  اور مفکرین شامل ہیں، نے کیا تھا ۔  معلوم رہے کہ خالد بشیر احمد نے بطور صحافی اپنے کئیریر کا آغاز کیا اور بعد میں محکمہ اطلاعات میں تعینات ہوئے اور مذکورہ محکمے میں بطور ڈائریکٹر بھی تعینات رہے۔ وہ محکمہ لائبریز و، آرکائوس کے ڈائریکٹر اور کلچر اکیڈیمی میں سیکرٹری کے عہدوںپر بھی تعینات رہے۔  انکی نصف درجن کے قریب ادبی اور  تاریخی کتابیں نیز درجنوں مضامین منظر عام پر آئے ہیں۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دچھن کشتواڑمیں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے مابین جھڑپ شروع
تازہ ترین
کل جماعتی میٹنگ: حزب اختلاف نے وزیر اعظم مودی سے پہلگام، ٹرمپ، بہار کے مسئلہ پر پارلیمنٹ میں بولنے کا کیا مطالبہ
برصغیر
ریاستی درجہ ہمارا حق ، جموں کشمیر میں یوٹی نظام ناقابل قبول:عمر عبداللہ
برصغیر
اننت ناگ پولیس نے چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کے ذریعے مشتبہ شخص کی گرفتاری عمل میں لائی
تازہ ترین

Related

تازہ ترینشہر نامہکشمیر

ضلع میں ورثے کے تمام مقامات کی تاریخی شان کو بحال کیا جائے گا: ضلع مجسٹریٹ سری نگر

July 17, 2025
شہر نامہ

۔13جولائی 1931کے شہداء کو خراج عقیدت | مختلف سیاسی جماعتوں کا بندشوں اورقائدین و کارکنان کی نظربندی پر سخت ردعمل

July 13, 2025
شہر نامہ

عاقب سلام کوصدمہ | داداجان فوت

July 13, 2025
شہر نامہ

کشمیر یونیورسٹی میں داخلوں کی تاریخ میں توسیع

July 11, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?