راجوری//راجوری کی چلڈرن پارک میں یوتھ کانگریس کا ایک اجلاس منعقد ہواجس میںدفعہ35اے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقعہ پر کارکنان نے کہاکہ جموں وکشمیرایک خصوصی پوزیشن رکھنے والی واحد ریاست ہے جسے آئین ہند کے تحت دیگر ریاستوں سے الگ درجہ دیاگیاہے لیکن بھاجپا اورآر ایس ایس کے اشاروں پر ریاست کے خصوصی تشخص کو تار تار کرنے کی ناپاک کوشش کی جارہی ہے جس کو قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں پی ڈ ی پی کی مدد سے بننے والی بھاجپا حکومت ناگپور سے قراردادیں اور قوانین پاس کرکے ریاست میں عملانے میں مصروف ہے ۔ اسد ملک اورمحمد اقبال شال نے کہا کہ دفعہ 35Aکے ساتھ چھیڑ چھاڑ غیر آئینی ہی نہیں بلکہ ریاست کی عوام کا حق سلب کرنے کے مترادف ہوگی اوراگر ایسا تو اس کے خطرناک نتائج برآمد ہوںگے ۔انہوںنے اس دفعہ کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مرکزی سرکار اس طرح کی غلطی کرنے سے پرہیز کرے ۔اس موقعہ پر ہارون لون ، عاقب گنائی ، سجاد ملک، مہتاب میر،شارق گنائی وغیرہ بھی موجودتھے ۔