سرینگر// ڈائریکٹوریٹ آف سکول ایجوکیشن کشمیر( ڈی ایس ای کے) نے آج ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ نے84 رہبر تعلیم اساتذہ کی خدمات کو با ضابطہ بنایا ہے جبکہ498 ٹیچنگ و نان ٹیچنگ ملازمین کے حق میں ترقی کے احکامات جاری کئے گئے۔اس کے علاوہ42 میڈیکل ری ایمبرسمنٹ کلیمز کو بھی اس مہینے میں منظوری دی گئی اور4264037 روپے متعلقین کے حق میں واگذار کئے گئے۔دریں اثنا ناظم سکولی تعلیم کشمیر نے پرائیویٹ سکولوں میں داخل طُلبہ کے والدین کی شکایات کی شنوائی کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے۔