Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

نواز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: September 26, 2017 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
3 Min Read
SHARE
اسلام آباد// پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف پیر کی صبح لندن سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اْنھیں 26 ستمبر یعنی منگل کو احتساب عدالت نے طلب کر رکھا ہے۔نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز علیل ہیں اور اْن کے گلے کے سرطان کا علاج لندن میں ہو رہا ہے۔ سابق وزیراعظم کلثوم نواز کے علاج اور تیماری داری کے لیے ہی لندن گئے تھے۔لندن سے روانگی سے پہلے نواز شریف نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے مختصر گفتگو میں کہا تھا کہ اْنھوں نے کسی طرح کی بدعنوانی نہیں کی اور اْن کے بقول اگر ایسا ہوتا تو پاناما دستاویزات کے تحت چلائے گئے مقدمے میں اْنھیں سزا دی جاتی۔نواز شریف جب پیر کی صبح اسلام آباد پہنچے تو حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے رہنمائو ں نے اْن کا استقبال کیا۔ اس موقع بے نظیر انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔پاکستانی ذرائع ابلاغ کے مطابق وطن واپس پہنچنے کے فوری بعد نواز شریف نے پارٹی رہنمائو ں سے ملاقات کی ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتِ حال پر غور کیا گیا۔پاناما لیکس سے متعلق دائر درخواستوں پر سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ نے 28 جولائی کو نواز شریف کو نااہل قرار دے دیا تھا جب کہ عدالت عظمیٰ نے شریف خاندان کے بیرونِ ملک مبینہ اثاثوں سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) کو چھ ہفتوں میں ریفرنس دائر کرنے اور تمام مواد احتساب عدالت کو بھیجنے کا بھی حکم دیا تھا۔نواز شریف اور اْن کے بیٹوں نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل بھی دائر کی تھی لیکن اْسے مسترد کر دیا گیا تھا۔نواز شریف اور اْن کے بیٹوں کے خلاف قومی احتساب بیورو نے عزیزیہ اسٹیل ملز، لندن میں جائیداد اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ سے متعلق تین ریفرنس دائر کیے ہیں، جس میں عدالت نے انہیں اور اْن کے بیٹوں کو 26 ستمبر کو طلب کر رکھا ہے۔عدالت عظمٰی کے فیصلے بعد نواز شریف اپنے منصب سے الگ ہو گئے تھے اور بعد ازاں مروجہ انتخابی قوانین کے تحت اْنھیں اپنی جماعت کی صدارت بھی چھوڑنی پڑی تھی۔تاہم گزشتہ ہفتے ہی انتخابی اصلاحات کا مجوزہ قانون سینیٹ سے منظور ہوا ہے جس کے بعد نوازشریف کے ایک بار پھر پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

وزیر اعظم مودی کے جموں و کشمیر دورے سے قبل سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات
تازہ ترین
این آئی اے کے جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر چھاپے
تازہ ترین
بیلی چرانہ جموں میں عدم شناخت خاتون کی نعش برآمد
جموں
ایس پی او منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد
جموں

Related

برصغیر

شمال مشرقی ریاستوں میں بارش کا قہرجاری

June 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

ایس ایس پی ٹریفک سٹی سری نگر کی طرف سے میڈیا سیل کے قیام کا اعلان

June 4, 2025
برصغیرتازہ ترین

ملک میں کووڈ -19 کے معاملے بڑھ کر 4,302 ہو ئے؛ 24 گھنٹوں میں سات اموات

June 4, 2025
برصغیر

نکسل مخالف آپریشن جاری،جھارکھنڈ جنگل سے 2.5ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد

June 3, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?