راجوری //ڈاک بنگلہ راجوری میں ڈپٹی کمشنر راجوری ڈاکٹر شاہد قبال چودھری نے لوک عدالت کا اہتمام کیا جس میں آنگن واڑی ورکراور ہیلپروں کے لگ بھگ 150کیس موقعہ پر حل کئے گئے۔ واضح رہے کہ آنگن واڑی سنٹروں میں کام کررہی مختلف خواتین جو کئی سال میں اپنی خدمات پیش کررہی تھیں، سرکار کی طرف سے مالی معانت سمیت دیگر مسائل کے حل کا انتظار کررہی تھیں اوران کی انہی مشکلات کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر راجوری نے التواء میں پڑی 150فائلوں کو آج حتمی شکل دی ۔ اس موقعہ پر تحصیلدار راجوری ، ایس سی آر عبدالقیوم میر ، سوشل ولفر آفیسر عبدالخبیر سمیت دیگر آفیسران کی موجودگی میں التوامیں پڑی ہوئی فائلوں کو حتمی شکل دی گئی جس کے بعد 150امیدواروں کی امیدیں جاگ گئیں ۔