سرینگر // نیشنل فرنٹ چیئر مین نعیم خان کی حالت تہاڑ جیل میں بگڑ گئی ہے اور انہیں 5اور 6اکتوبر کی درمیانی رات دین دیال اپھادیا ئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ نعیم خان مختلف امراض میں مبتلا تھے، تاہم حکام نے انہیں اسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی اور نہ ہی انکے بھائی کو انہیں دوائیاں دینے کی اجازت دی گئی جبکہ عدالت نے انہیں روز مرہ استعمال کی جانے والی ادویات ساتھ لینے کی اجازت دی تھی۔ ادویات نہ ملنے کی وجہ سے انکی حالت بگڑ گئی اور انہیں بخار ہوا جبکہ انکے خون کے خلیوں کی تعداد روز بہ روز کم ہوتی گئی جسکی وجہ سے انکی جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ۔نیشنل فرنٹ کا کہنا ہے کہ حکومت انکی جان کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہے جس کیلئے ریاستی سرکار برابر کی شریک ہے۔