جموں //گورنراین این ووہر اجو شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں ، شری ماتاویشنوی دیوی میں بنایدی ڈھانچے کو تیز تر بنیادوں پر بڑھاواد ینے کو ترجیح دے رہے ہیں۔اس سلسلے کی کڑی کے طور پر گورنر این این ووہر ا نے آج شرائین بورڈ سپورٹس کمپلکس کے نزدیک حال ہی میں تعمیر کئے گئے استھا بھون کا معائینہ کیا۔ ان کے ہمراہ بورڈ کے ممبر اور چیف سیکرٹری بی بی ویاس ، بورڈ کے سی ای او جتندر کمار سنگھ ، ڈپٹی کمشنر ریاسی پرسنا رامی سوامی کے علاوہ کئی دیگر اعلیٰ افسران بھی تھے۔اس موقعہ پر بتایاگیا کہ یہ چار منزلہ عمارت 9.10کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا جاچکا ہے اور اس میں پارکنگ کے ساتھ ساتھ کئی دیگر سہولیات بھی موجود ہیں۔گورنر نے عمارت کا معاٗئینہ کرنے کے علاوہ سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوںنے سی ای او کو ہدایت دی کہ وہ اس بھون کے لئے الاٹمنٹ پلان منصوبہ تیار کریں۔ انہوں نے اس بھون کے بہتر رکھ رکھائو کی ضرورت پر بھی زور دیا۔