ڈوڈہ//اکل ابھیان بھاگ چندر بھاگا کے رضاکاروں اور سمتی ممبران کا ایک اجلاس بھاگ کاریالیہ ڈوڈہ میںمنعقد ہوا۔اجلاس زیر قیادت قومی صدر پروفیسر منجو شری واستو ، جو کہ مہلا نگر سنگٹھن کے آل انڈیا پربھاری بھی ہیں،منعقد ہوا ۔اجلاس کا انعقاد آرگنائزیشن کی زمینی سطح پر کارکردگی کا جائزہ لینے اور اکل ابھیان میں سرگرمی سے حصہ لینے کیلئے خواتین کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے منعقد ہوا۔انہوں نے مہلا نگر سمتی اور آرگنائزیشن کے دیگر خواتین ممبران کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔مہلا سمتی کے علاوہ سوامی دیا نند سروسوتی جے اینڈ کے سمبھاگ سنرکھشک،اکل ابھیان کے سمبھاگ پرموکھ نیرج ٹھاکور ،سمبھاگ کاریہ کرتاوبھاگ پرموکھ وپن شرما ،سمبھاگ وکاس پرموکھ راج سنگھ،بھاگ ابھیان سمتی ادھیکش چندرر بھاگا بھاگ انگریز سنگھ ،ابھیان پرموکھ بھاگ چندر بھاگا جسبیر سنگھ اور صدر آنچل ڈوڈہ نہرو لعل و دیگرکارکنان و کمیٹی ممبران نے بھی اجلاس میںشرکت کی ۔