مقبوضہ بیت المقدس// اسرائیلی وزیراعظم بنجن نیتن یاھو جو ملک کے زیرخاجہ بھی ہیں نے مقبوضہ بیت المقدس کے حوالے سے فرانس کی طرف سے پیش کردہ امن فارمولے کو مسترد کرنے سفارتی مہم شروع کی ہے۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے یورپی ملکوں میں متعین اسرائیلی سفیروں کو فوری برقی پیغامات جاری کیے ہیں جن میں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فرانس اور دوسرے یورپی ملکوں کو القدس کے حوالے سے کسی نئے اقدام سے روکیں۔اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی طرف سے یورپی ملکوں میں تعینات اسرائیلی سفیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ یورپی قیادت سے ملاقاتیں کریں اور انہیں فرانسیسی صدر عمانویل میکروں اور بیلیجیم کے وزیراعظم شارل میشل کی القدس کو فلسطینی ریاست اور اسرائیل کا مشترکہ کا دارالحکومت بنانے کی کوششوں سے روکیں۔یورپی ملکوں میں متعین اسرائیلی سفیروں سے کہا گیا ہے کہ وہ فرانس اور بیلجیم کی طرف سے القدس کے حوالے سے کسی نئے فارمولے کی تیاری اور اس پر عمل درآمد سے روکیں، جس میں القدس کو اسرائیل اور فلسسطین کا مشترکہ دارالحکومت بنانے اور القدس میں یہودی آبادی کاری روکنے کا مطالبہ کیا جائے۔نیتن یاھو کی طرف سے یہ یورپی ملکوں میں متعین سفیروں کو یہ ہدایات ان کی پیرس میں 22 یورپی وزراء خارجہ سے ہونے والی ملاقات کے محض چند روز بعد جاری کی گئی ہیں۔ تین روز پیشتر نیتن یاھو نے فرانس کے دورے کے دوران صدر میکروں اور بائیس یورپی وزراء خارجہ سے ملاقاتیں کی تھیں۔