بھدرواہ //انڈین آرمی کے راشٹریہ رائفلز یونٹ نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ بھدرواہ نے 1971کے شہیدوں جن کی بدولت پاکستان کو شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بنگلہ دیش وجود میں آیا،کو خراج عقیدت ادا کرنے کیلئے ’’وجے دوس ‘‘منانے کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں بھدرواہ میں مقیم یونٹ کے آفیسروں، جوانوں ،سابقہ فوجیوں، شہیدوں کے اہل خانہ اور سول سوسائٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ لیئک ویو ریزارٹ گاٹھا بھدرواہ میں جہاں پر شہید صوبیدار اشوک چکر، ویر چکر ،سینا میڈل یافتہ چونی لعل کا میموریل تعمیر کیا گیا ہے، پر اس سلسلہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس موقعہ پر یونٹ کے بھدرواہ میں مقیمراشٹریہ رائفلز کے کمانڈنگ آفیسرنے بتایا کہ ا یوئنٹ کی 46ویں سالگرہ شہید چونی لعل کی یاد گار پر ن ہایت ہی جوش و جذبہ سے منائی گئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پر تاریخی فتح کے یاد میں16دسمبر کو بطور ’’وجے دوس‘‘ منایا جاتا ہے۔اس موقعہ پر شہید چونی لعل کے میموریل پر پھولوں کا ہار ڈالا گیا ۔ شہید چونی لعل کی بیوہ چنتا دیوی موضع بہارا بھدرواہ نے کہا کہ ملک کے فخرکیلئے جن شہیدوں نے اپنی جان کی قربانی دی قوم انکو آج بھی یا دکر رہا ہے، اس سے ہمیں کافی مسرت ہوتی ہے کہ قوم ان شہیدوں کو آج بھی یاد کرتا ہے۔اس دن 1971کو تقریباً93,000 پاکستانی فوجیوں نے ڈھاکہ میں بھارتی فوجیوں کے سامنے ہتھیار ڈال دئے ، جو کہ عالمی جنگ دوئم کے بعد سب سے بڑاملٹری سرنڈر تھا۔