راجوری//راجوری ضلع میں ائورلوڈنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ایک ٹیمپومیں بس جتنی سواریاں بھری جارہی ہیں ۔ راجوری سے بدھل جانے والے ایک ٹیمپو میں 25مسافروں کو بھراگیا اور 60کلومیٹر کی مسافت والے اس سفر پر ہر ایک مسافر سے120روپے وصول کئے گئے ۔ائورلوڈنگ پر مقامی لوگوں میں زبردست غصہ پایاجارہاہے اور ان کاکہناہے کہ گاڑی مالکان کی غنڈہ گری اس قدر عروج پر پہنچ چکی ہے کہ اگر کوئی مسافر ان سے یہ کہہ دے کہ اورلوڈنگ نقصان دہ ثابت ہوسکتی ہے تو اسے فوراً گاڑی سے نیچے اترنے کو کہتے ہیںاور بدسلوکی سے پیش آتے ہیں اس لئے ہر ایک مسافر اپنی عزت کے مارے چپ ہوجاتاہے ۔ محمد سلطان ، بشیر احمداور جہانگیر لون کاکہناہے کہ ٹریفک پولیس کہیں نظر ہی نہیں آتی جس کا فائدہ اٹھاکر گاڑیوں کے ڈرائیور ضرورت سے کہیں زیادہ سواریاں بھرتے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ضلع میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنایاجائے ۔