راجوری//رفیوجی ایسوسی ایشن نے کمیونٹی ہال کی تعمیر اور رفیوجیوں کے لئے رقم منظورکرنے پر وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا شکریہ ادا کیا ۔ پریس کلب راجوری میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے کارکنان سبھاش شرما،وجے گرو، بھارتہ گپتاوغیر ہ نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی کوششوں سے مرکزی سرکار نے رفیوجی طبقہ کو پانچ لاکھ روپے کا فی کنبہ پیکیج منظور کیا ہے جو خوش آئنداقدام ہے ۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز ڈاک بنگلہ میں رفیوجی طبقہ کا ایک وفد وزیر اعلیٰ سے ملاقی ہواجس نے اپنے مطالبات موصوفہ کے سامنے رکھے جس پر انہوںنے یقین دہانی کراتے ہوئے جموں میں ملاقات کے لئے بلایااور اس کے ساتھ ہی راجوری میں کمیونٹی ہال کی تعمیر کوبھی منظوری دی جو اس طبقہ کی دیرینہ مانگ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر راجوری کی کوششوں سے پروگرام خوش اسلوبی سے سرانجام پہنچااور ہر ایک شخص کو وزیر اعلیٰ سے ملاقات کا موقعہ دیاگیا۔