نوشہرہ //گاﺅں چک جرالاں میں دوگروپوں کے درمیان آپسی تصادم ہوگیا جس کی وجہ سے اسی سالہ خاتون اور اس کا بیٹا زخمی ہوئے ہیں ۔اس تصادم آرائی میں گلشن کمار ولد نروپم داس اوراس کی والدہ نرمل دیوی عمر اسی سال شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں ۔ ان میںسے گلشن کو نازک حالت میں گورنمنٹ میڈیکل کالج وہسپتال جموں منتقل کیاگیاہے ۔اس سلسلے میں لمیڑی پولیس نے معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے ۔