راجوری//ریاستی کلچرل اکادمی برائے فن،ثقافت ولسانیات کی راجوری شاخ نے انجمن گوجری زبان وادب دھرم سال کالاکوٹ کے اشتراک سے لمبیڑی نوشہرہ کے دھنگھار مڈل سکول میں معروف گوجری شاعرمیاں محمداسرائیل اثرؔکی یادمیں رنگارنگ ثقافتی پروگرام کاانعقاد کیاگیا جومحفل مشاعرہ ومحفل موسیقی کے ساتھ مقالات پرمبنی تھا۔ اس دوران پروگرام میں بی جے پی کے منڈل صدر مہندرشرمامہمان خصوصی تھے جبکہ ایوان صدارت میں سابق نائب سرپنچ محمدزبیر ،انجمن کے سینئرنائب صدریاسین نازچیئرمین ،طارق فہیم اورسکول ہذاکے ہیڈماسٹراشوک کماربھی موجودتھے۔اس موقعہ پر جن شعراء کرام نے اپناکلام پیش کیاان میں شہبازوسیم، سجادساجد، گلزارگلشن، مقبول احمد، طارق فہیم، یاسین ناز، طاہرقیس ،ریاض احمد، لیاقت علی وغیرہ شامل ہیں ۔اس موقعہ پر جن فنکاروں نے اپنی آوازسے سامعین کومحظوظ کیاان میں شبیرترالوی،مزمل شاہ نازکی، صفدرمحمود،فرح چوہدری ،انیساکریم ،مزمل شاہ ،رچناشرما ، جوگندرپال ،پرویزسواتھی ، صداقت علی کے اسمائے گرام شامل ہیں جبکہ گوجری نیوزکاسٹراشتیا ق احمدمصباح نے اسرائیل اثرؔ ایک عبقری شخصیت کے عنوان سے اورشازیہ چوہدری بعنوان ’دوگل اسرائیل اثرؔ بارے‘‘کے عنوان سے مقالہ پیش کیا۔اس دوران پروگرام کی نظامت کے فرائض گوجرتھیٹرڈائریکٹرشوکت نسیم نے انجام دیئے۔