سرنکوٹ//ان ایمپلائڈ یوتھ کی طرف سے سروسز سلیکشن بورڈ اور ریاستی حکومت کے خلاف بس اڈہ سرنکوٹ میں احتجاج کیاگیا ۔ اس موقعہ پر نوجوانوںنے اساتذہ کی بھرتی میں ضلع پونچھ کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ اگر اس اشتہار کو دوبارہ جاری کرکے ضلع کے ساتھ انصاف نہیں کیاگیاتو فیصلے کے خلاف ایک تحریک شروع کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ سکولوں میں اساتذہ کی اسامیاں خالی پڑی ہوئی ہیں اور بچے صرف دھوپ میں بیٹھ کر واپس چلے جاتے ہیں لیکن کسی کو ان کے مستقبل کی فکر نہیں ۔انہوںنے کہاکہ چیف ایجوکیشن افسر پونچھ اور دیگر حکام اس سلسلے میں اعلیٰ حکام تک صحیح رپورٹ نہیں پہنچاسکے جس وجہ سے پونچھ ضلع کے ساتھ یہ سلوک کیاگیاہے ۔انہوںنے ممبراسمبلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ انہیں بھی مسائل سے کوئی غرض نہیں اور پونچھ کے نوجوانوںکو سیاست کی بھینٹ چڑھایاگیاہے ۔ان کاکہناتھاکہ ان کے ارادوںکو پست نہ کیاجائے اور ضلع پونچھ کے ساتھ انصاف کیاجائے نہیں تو بڑے پیمانے پر احتجا ج کیاجائے گا اور باضابطہ طور پر تحریک شروع کی جائے گی ۔انہوںنے کہاکہ سرنکوٹ تحصیل میں کئی سکول خالی پڑے ہوئے ہیں اور یہاں کے اساتذہ کو چھوڑ کر مینڈھر سے ٹیچر لاکر تعینات کئے گئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ ان ٹیچروں کو واپس بھیج کر سرنکوٹ کے مقامی اساتذہ کو بھرتی کیاجائے اور سروسز سلیکشن بورڈ و حکومت اس نوٹس کو دوبارہ جاری کرتے ہوئے ضلع پونچھ کے ساتھ انصاف کیاجائے نہیں تو نتائج کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی ۔