Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
برصغیر

کورے گاوں کاواقعہ دلتوں کی عزت نفس اور خودداری کو کچلنے کی کوشش:مایاوتی

Kashmir Uzma News Desk
Last updated: January 4, 2018 1:00 am
Kashmir Uzma News Desk
Share
4 Min Read
SHARE
 لکھن//بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی)کی صدر اور اترپردیش کی سابق وزیراعلی محترمہ مایاوتی نے مہاراشٹر میں 'بھیمہ -کورے گا¶ں میں 200ویں یوم شجاعت' کے موقع پر پیش آئے واقعہ کو دلتوں کے عزت نفس اور خودداری کو کچلنے کی کوشش بتایا ۔ محترمہ مایاوتی نے آج یہاں جاری ایک بیان میں قصورواروں کو سخت سزا دینے کے مطالبے کے ساتھ کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ان کا الزام ہے کہ مہاراشٹر میں بی جے پی کی سازش اوراس واقعہ میں اس کے ملوث ہونے کا ہی یہ نتیجہ ہے کہ اترپردیش میں سہارن پور ضلع کے شبیرپور گا¶ں کی طرح ہی مہاراشٹر میں پنے کے بھیمہ- کورے گا¶ں میں دلت مخالف تشدد برپا کرنے کی کوشش کی گئی۔ محترمہ مایاوتی نے کہا کہ یہ سب ہی جانتے تھے کہ بھیمہ -کورے گا¶ں میں 200ویں یوم شجاعت کے موقع پر دلت سماج کے لوگ بہت بڑی تعداد میں وہاں پہنچنے والے ہیں۔امید کے مطابق لاکھوں دلت وہاں پہنچے بھی۔ان لوگوں کو تحفظ اور سہولتیں فراہم کرنے کے بجائے منو وادی سوچ کے لوگوں نے ان پر ہی حملہ کردیا۔یہ بی جے پی حکومت کی سازش اور سرپرستی کے بغیر ممکن نہیں تھا۔اس معاملے میں مہاراشٹر حکومت کے ذریعہ عدالتی جانچ کا حکم صرف دکھاوا اور لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش ہے ۔ بی ایس پی کی سربراہ نے کہا کہ مہاراشٹر کے مہار سماج کے لوگ جانباز رہے ہیں اور اسی وجہ سے برطانوی دور حکومت میں انہوں نے فوج میں رہ کر اپنی شجاعت کا مظاہرہ کیا۔یہ سب تاریخ میں موجود ہے اور کسی سے بھی پوشیدہ نہیں ہے ۔
اسی سلسلے میں بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے پیروکار،ہر سال پنے کے بھیمہ -کورے گا¶ں میں واقع 'شوریہ بھومی' جاکر ہر سال اپنے بزرگوں اور ملک کے بہادر فوجیوں کو خراج عقیدت پریش کرتے ہیں،جنہوں نے آج سے 200سال پہلے لڑائی میں اپنی قربانی دی تھی۔ محترمہ مایاوتی نے کہا کہ اس سال اس کے لئے خصوصی پروگرام منعقد کیاگیا تھا،لیکن ذات پات کی سوچ رکھنے والے لوگوں کو دلتوں کی یہ عزت نفس اور خودداری پسند نہیں آئی اور انہوں نے تشدد پھیلایا اور مہاراشٹر کی بی جے پی حکومت خاموش تماشائی بنی رہی۔اگر ریاستی حکومت اس معاملے میں ذرا بھی حساس ہوتی اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرتی تو یہ پرتشدد واقعہ کبھی رونما نہ ہوتا۔ اس واقعہ میں ہلاک شدہ شخص کے سوگوار خاندان کے تئیں گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے محترمہ مایاوتی نے ان کی ہرممکن مدد کرنے کے ساتھ ساتھ اس واقعہ میں زخمی سبھی افراد کو فوری طورپر مدد مہیا کرانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 'بھیمہ- کورے گا¶ں کی شوریہ بھومی'کی بالخصوص دلت سماج میں خاص اہمیت ہے ۔اسی کے پیش نظر بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر یکم جنوری1927کو یہاں خراج عقیدت پیش کرنے آئے تھے ۔جس کے بعد سے اس جگہ کی اہمیت اوربڑھ گئی تھی۔یواین آئی
 
 
Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
Leave a Comment

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

جموں میں چھ منشیات فروش گرفتار، ہیروئن ضبط: پولیس
تازہ ترین
مرکزی حکومت کشمیر میں تجرباتی، روحانی اور تہذیبی سیاحت کے فروغ کیلئے پرعزم: گجیندر سنگھ شیخاوت
تازہ ترین
خصوصی درجے کیلئے آخری دم تک لڑتے رہیں گے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ
تازہ ترین
اونتی پورہ میں منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد:پولیس
تازہ ترین

Related

برصغیرتازہ ترینصفحہ اول

حج 2026 کے لیے درخواستیں شروع

July 8, 2025
برصغیرتازہ ترینصفحہ اولکشمیر

بدامنی پھیلانے کی پاکستانی کوششیں ناکام،جموں کشمیر ترقی کی راہ پر گامزن: منوج سنہا

July 8, 2025
برصغیرپیر پنچالتازہ ترینکشمیر

جموں و کشمیر سیاحت کی بحالی کی راہ پر گامزن : یاشا مدگل

July 8, 2025
برصغیر

دنیا بھر میں ہتھیاروں کی دوڑ میں اضافہ دفاعی شعبے کی اقتصادیات پر خصوصی توجہ کی ضرورت:راج ناتھ

July 7, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?